سنگا پور کے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ جناب لارنس اُونگ، تجارت اور صنعت کے سنگاپور کے وزیر جناب گین کِم یونگ اور بھارت کی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن پر مشتمل بھارت –سنگاپور مشترکہ وزارتی وفد نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزرا نے نئی دلی میں 17 ستمبر 2022 کو ہوئی ہندوستان –سنگاپور وزارتی گول میز کانفرنس (آئی ایس ایم آر) کے افتتاحی اجلاس کے نتائج کے بارے میں وزیراعظم کو جانکاری دی۔ یہ نائب وزیراعظم کی حیثیت سے جناب لارنس اُونگ کا بھارت کے لئے پہلا دورہ ہے۔
آئی ایس ایم آر کا قیام ایک مثبت پہل ہے، جس کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی نے سوچا تھا اور یہ ہندوستان –سنگاپور باہمی تعلقات کے منفرد نوعیت کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے وزیراعظم کو اُن وسیع تر گفتگو کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جو ڈیجیٹل رابطے کے ابھرتے ہوئے شعبوں، فِن ٹیک ، گرین معیشت ، ہنرمندی کے فروغ اور خوراک کی یقینی فراہمی کے بارے میں خاص طور پر منعقد ہوئی تھی۔
وزیراعظم نے اپنی ستائش سے انہیں آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ آئی ایس ایم آر جیسے اقدامات دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ وزیراعظم نے سنگاپور کے وزیراعظم اور وہاں کے عوام کے لئے اپنی نیک خواہشات سے بھی آگاہ کیا۔
***
ش ح۔ ح ا۔ ک ا
Had a fruitful meeting with DPM & Finance Minister of Singapore @LawrenceWongST, Minister of Trade & Industry Gan Kim Yong. Discussed ways to further boost bilateral ties between our countries, especially in emerging areas like digital connectivity, green hydrogen and Fintech. pic.twitter.com/ZiCoBHKhF1
— Narendra Modi (@narendramodi) September 19, 2022