نئی دہلی،30؍ ستمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی یکم اکتوبر 2019 کو وگیان بھون میں آروگیہ منتھن کی اختتامی تقریب کی صدارت کریں گے۔ آروگیہ منتھن وہ تقریب ہے، جس کا انعقاد نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے آیوشمان بھارت پی ایم-جے اے وائی کے ایک سال مکمل ہونے پر کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم آیوشمان بھارت کا ایک نیا موبائل اپلی کیشن لانچ کریں گے۔ وہ اس موقع پر ‘ آیوشمان بھارت اسٹارٹ –اپ گرانڈ چیلنج’ کو بھی لانچ کریں گے اور ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔
وزیراعظم آیوشمان بھارت پی ایم- جے اے وائی کے منتخب استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ وہ پی ایم – جے اے وائی نمائش کا بھی معائنہ کریں گے، جس میں گزشتہ ایک برس کے دوران ا س اسکیم کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔
آروگیہ منتھن کا مقصد پی ایم- جے اے وائی کے سبھی اہم متعلقین کو یکجا ہونے کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب کراناہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے ملاقات کر سکیں اور گزشتہ ایک برس کے اندر ا س اسکیم کے نفاذ کی راہ میں جو چیلنجز سامنےآئے ہیں، ان پر تبادلہ خیال کر سکیں اور اس کے نفاذ کے عمل کو بہتر بنانے کےلئے مستقبل کی ر اہوں کے بارے میں ایک نئی سمجھ پیدا کر سکیں۔ اس موقع پرآروگیہ منتھن کی کلیدی سفارشات بھی پیش کی جائیں گی۔
آیوشمان بھارت پی ایم – جے اے وائی کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی نے 23 ستمبر 2018 کو کیا تھا۔
م ن ۔م م۔ ک ا
U- 4410
Prime Minister Shri Narendra Modi will preside over the valedictory function of Arogya Manthan at Vigyan Bhawan today. Arogya Manthan is a two-day event organized by the National Health Authority, to mark the completion of one year of Ayushman Bharat PM-JAY.
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2019
A new mobile application of Ayushman Bharat will be launched by the Prime Minister at the venue. He will also launch the ‘Ayushman Bharat Start-Up Grand Challenge’ and will release a commemorative stamp on the occasion.
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2019
Prime Minister will interact with select beneficiaries of Ayushman Bharat PM-JAY. He will visit the exhibition on PM-JAY which will showcase the journey of the scheme over the past one year.
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2019
The purpose of the Arogya Manthan is to provide a platform to meet for all the important stakeholders of PM-JAY to meet and discuss the challenges faced in the implementation of the scheme in the past year and to forge new understanding and pathways to improving implementation.
— PMO India (@PMOIndia) October 1, 2019