Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم مودی کے بھوٹان دورے سے متعلق مشترکہ بیان


 

ہندستان کے وزیراعظم عزت مآب   جناب نریند رمودی  نے  بھوٹان کے وزیراعظم  عزت مآب  ڈاکٹر لوٹے شیرنگ  کی دعوت پر 17 سے 18 اگست 2019 تک مملکت  بھوٹان  کا سرکاری دورہ کیا۔  مئی 2019 میں دوسری بار  وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے  دو طرفہ دوروں میں سے یہ ایک تھا۔  

  1. پارو ایئرپورٹ پرآمد پر  وزیراعظم جناب نریندرمودی کا  وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ ، کابینی ارکان   اور سینئر  سرکاری عہدیداران نے  ایک  تقریبی  گارڈ آف آنر کے ساتھ  استقبال کیا۔  
  2. وزیراعظم  جناب نریندرمودی  نے بھوٹان کے بادشاہ عزت مآب  جگمے کھیسر نامگیئل  وانگچک   سے ملاقات کی۔ عزت مآب بادشاہ اور رانی نے    وزیراعظم مودی کے اعزاز میں   ایک  ظہرانے کا اہتمام کیا۔  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے       بھوٹان کے بادشاہ اور رانی   کو اپنی سہولت کے مطابق   جلد ازجلد کسی تاریخ کو ہندستان آنے کی دعوت دی۔  
  3. وزیراعظم جناب نریندر مودی  اور وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ نے  محدود طور پر ملاقات کی اور وفد کی سطح کے مذاکرات کا بھی انعقاد کیا۔ وزیراعظم شیرنگ  نے وزیراعظم نریندر مودی کے اعزاز میں ایک سرکاری  ضیافت کا اہتمام کیا۔  
  4. بھوٹان کی نیشنل اسمبلی میں  اپوزیشن کے لیڈر   ڈاکٹر پیما گیامتشو  نے بھی   وزیراعظم جناب نریندر مودی  سے ملاقات کی۔
  5. وزیراعظم جناب نریندر مودی نے    30 مئی 2019 کو  حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے  وزیراعظم  ڈاکٹر شیرنگ کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر ان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو یاد کیا۔ دونوں لیڈروں نے اس پر اتفاق کیا کہ    بھوٹان اور ہندستان کے درمیان    مستقل طور پر اعلی سطحی  رابطوں کی روایت    خصوصی اور  پسندیدہ   تعلقات کی ایک اہم نشانی ہے۔  
  6. مذاکرات کے دوران دونوں وزرائے اعظم نے  دو طرفہ تعلقات    کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا بھی   جامع طور پر جائزہ لیا۔  دونوں لیڈرو ں نے دو طرفہ   معاہدوں کی شاندار صورتحال پر  اطمینان کا اظہار کیا۔   یہ معاہدے  باہمی اعتماداور باہمی  احترام پر مبنی ہیں اور  مشترکہ تاریخی  ، ثقافتی   ، اقتصادی     ، ترقیاتی  اور  عوام سے عوام کے  رابطوں پرزور دیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں  دونوں فریقین نے    بھوٹان کے   ویژنری  نریش  اور ہندستان اور بھوٹان کی  ایک کے بعد دوسری قیادتوں  کی تعلقات کو فروغ دینے  میں جو رول ادا کیا ہے ، اس کی  تعریف کرتے ہوئے   اسے قریبی  پڑوسیوں  کے درمیان دوستی اور  تعاون کی ایک شاندا ر مثال قرار دیا ہے۔
  7. دونوں  فریقین نے   اپنے  مشترکہ حفاظتی مفاد کی تصدیق کی اور ایک دوسرے کے تحفظ  کو متاثر کرنے والے معاملوں  اور قومی مفاد میں  قریبی تعاون  برقرار رکھنے کی اپنی عہد بندی کو دوہرایا۔
  8. وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  مملکت بھوٹان   کی حکومت اور عوام کی ترجیحات کے مطابق  بھوٹان کی اقتصادی    ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے  حکومت ہند کی عہد بندی کا اعادہ کیا۔  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے    مملکت بھوٹان کی حکومت اور عوام کو   اس بات کے لئے مبارک  باد پیش کی کہ وہ   اوسط آمدنی والےملک کے زمرے میں    آنے والا ہے۔  انہوں نے   ‘مجموعی قومی  خوشی’  کے  بھوٹان کے منفرد ترقیاتی فلسفے کے مطابق اپنے مالا مال ثقافتی ورثے  اور شاندار ماحول   کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ  اس کامیابی کے لئے بھوٹان کے عوام کی ستائش کی ۔
  9. وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ نے  گرمجوشی کے ساتھ  دسمبر2018 میں   اپنے ہندستان کے دورے کو یاد کیا۔   یہ  نومبر 2018 میں عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ان کا  پہلاغیر ملکی دورہ تھا۔ انہوں نے   بھوٹان کے   12 سالہ منصوبے  کی  مدد جاری رکھنے کے لئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کیااور  گزشتہ دہائیوں میں  بھوٹان کی  ترقی میں    ہندستان کے تعاون کے لئے  بھی  اس کی ستائش کی۔  
  10. دونوں فریقین نے باہمی    فائدوں کے   دو طرفہ تعاون کے  اہم ترین  شعبوں میں سے ایک کے طور پر  پن بجلی کی ترقی  کی اہمیت پر زور دیا۔  دونوں وزرائے  اعظم نے    حال ہی میں مکمل ہوئے  720 میگاواٹ  کےمانگدیشو ہائیڈو  الیکٹرک پلانٹ  کا رسمی طور پر  افتتاح کیا۔  انہوں نے   اس پروجیکٹ کے   معینہ مدت میں مکمل ہوجانے  کی تعریف کی اور  پروجیکٹ اتھارٹی اور  منجمنٹ کو  ان کے عزم اور  صلاحیت کے لئے مبار ک باد دی۔  دونوں فریقین نے یہ محسوس کیا   کہ اس  پروجیکٹ کے شروع ہوجانے سے    بھوٹان کی   بجلی پیدا کرنے کی  مشترکہ صلاحیت   2 ہزار میگاواٹ سے بھی زیادہ  ہوگئی ہے۔ دونوں لیڈروں نے    اس اہم    مقام کوحاصل کرنے پر  اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور   پناتسنگچھو -1  ، پناتسنگچھو -2  اور کھولونگچھو  جیسے  پروجیکٹوں  کی تکمیل کے  کام کو تیز کرنے  کے لئے  مل کر کام کرنے    کے عزم کا اظہار کیا۔  دونوں فریقین نے  سنکوش ریزروائر  ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے بارے میں جاری  دو طرفہ مذاکرات کا جائزہ لیا۔  اس پروجیکٹ سے  دونوں ممالک کو ہونے والے    زبردست فائدوں   کا ذکر کرتے ہوئے   وہ  تعمیر کا کام  جلد از جلد شروع کرنے کے لئے    پروجیکٹ   کی  شرائط کو   حتمی شکل دیئے جانے پر متفق ہوئے۔   دونوں وزرائے اعظم نے  ہائیڈرو پاور   کے شعبے میں  باہمی فائدہ  والے   ہند-بھوٹان تعاون   کی پانچ دہائیوں   کی یادگار کے طور پر   بھوٹانی ڈاک ٹکٹ    مشترکہ طور پر   جاری کئے۔  
  11. دونوں وزرائے اعظم نے   بھوٹان میں   ہندستان کے ذریعہ جاری کئے گئے   روپے  کارڈ کے استعمال کی سہولت   کو بھی رسمی طور پر شروع کیا، جس سے  بھوٹانی معشیت کو  فروغ ملنے اور   دونوں ملکوں کی   معیشتوں  کی مزید یکجائی    کے ساتھ ساتھ    بھوٹان میں ہندستانی مسافروں کو   نقد رقم ساتھ رکھنے کی ضرورت  کو کم کرنے کے سلسلہ میں بہت فائدہ ہوگا۔  دونوں فریقین نے   پروجیکٹ کے آئندہ مرحلے یعنی   بھوٹانی بینکوں کے ذریعہ   روپے کارڈ  جاری کئے جانے   پر  تیزی سے کام کرنے  کا فیصلہ کیا، جس سے ہندستان آنے والے بھوٹانی مسافروں کو فائدہ ہوگا    اور اس طرح  دونوں ممالک میں    روپے کارڈ پوری طرح سے چلائے جاسکیں گے۔ روپے کے لانچ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان  کیش لیس ادائیگی  کو فروغ دینے کے مقصد سے  بھوٹان میں   ہندستان کے   بھارت  انٹرفیس   فار منی   (بھیم) ایپ  کے استعمال کے لئے  امکانات   کا پتہ لگانے سے متعلق   ایک مطالعے  پر بھی اتفاق ہوا۔  
  12. دونوں وزرائے اعظم نے تھمپو میں ساؤتھ ایشین  سٹیلائٹ کے   گراؤنڈ ارتھ اسٹیشن  کا بھی آغاز کیا جو  ہندستان کی خلائی  تحقیق کی تنظیم (اسرو) کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔  وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ نے   جنوبی ایشیائی خطے  کے ممالک کے لئے    ایک تحفے کے طو رپر   2017 میں ساؤتھ ایشیا سٹیلائٹ   (ایس اے ایس) کاآغاز کرنے   کے لئے   وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ستائش کی   ، اس سے  مملکت بھوٹان کے اندر  آفات کے  بندوبست  کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ   بھوٹان براڈکاسٹنگ سروس کی رسائی میں بہتری  اور اس کی اخراجات میں کمی لانے میں   بھوٹان کو مدد ملی ہے۔ 
  13. بھوٹان کی سماجی اقتصادی ترقی پر    ایس اے ایس  کے   مثبت اثرات   کو شناخت کرتے ہوئے وزیراعظم جناب   نریندر مودی نے    بھوٹان کے عوام کو   ایک تحفے کے طور پر بھوٹان کی ضرورتوں کے مطابق   ایک اضافی  ٹرانسپونڈر پر  بینڈ وڈتھ  میں  اضافے کی پیش کش کی۔  وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ نے  ملک اور اس کے   فائدہ کے لئے    خلائی وسائل   کا  فائدہ اٹھانے کے سلسلے میں   عزت مآب بھوٹان نریش کے   نظریے کوآگے بڑھانے میں  ایک بڑے سنگ میل کے طور پر   اس پیش کش کا خیر مقدم کیا جس سے      خلا  کی حدود   تک دونوں ممالک کے درمیان   دو طرفہ  تعلقات کی توسیع میں    ایک نیا باب کھلے گا۔  
  14. دونوں لیڈرو ں نے بھوٹان کے لئے    مشترکہ طور پر   ایک چھوٹا مصنوعی   سیارہ  تیار کرنے کے بارے میں  تعاون پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ہدایات   دیں کہ    ریموٹ سینسنگ اور جیو اسپیشل ڈاٹا کا استعمال کرتے ہوئے    قدرتی وسائل اور  آفات کے بندوبست کے لئے  بھوٹان کے واسطے  جیو پورٹل تیار کرنے سمیت      پروجیکٹ کو نافذ کرنے اور   دیگر متعلقہ  سرگرمیوں کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ    قائم کیا جائے۔  
  15. اس بات  کو تسلیم کرتے ہوئے کہ   ڈیجیٹل اور   ابھرتی ہوئی   ٹکنالوجیز کے ساتھ ساتھ   خلائی ٹکنالوجی   کسی ملک کی   سماجی اقتصادی ترقی   کو فروغ دینے کے    زبردست   امکانات رکھتی ہے، دونوں فریقین    ان شعبوں میں  تعاون کو مستحکم  کرنے  کی ضرورت پر متفق ہوئے۔  
  16.  دونوں وزرائے اعظم  نے   ہندستان کے    نیشنل نالج نیٹ ورک اور  بھوٹان کے   ریسرچ اور ایجوکیشن  نیٹ ورک کےدرمیان    انٹر کنیکشن  کا بھی آغاز کیا۔  دونوں  فریقین نے     محسوس  کیا  کہ   اس لنک اپ سے   معلومات کی ایک شاہراہ تیار ہوگی   جس سے   دونوں ملکو ں کی یونیورسٹیوں اور  طلبا کی   اور زیادہ  باہمی رابطوں کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی۔  
  17. اس دورے کے دوران  درج ذیل   مفاہمت ناموں    /معاہدوں  کا تبادلہ ہوا:
  1. ساؤتھ ایشیا سٹیلائٹ   کے استعمال کے لئے   سیٹ  کام نیٹ ورک قائم کرنے کے  بارے میں    آر جی او بی کے   انفارمیشن  ٹکنالوجی اور  ٹیلی کام کے محکمے  اور  ہندستانی   خلائی تحقیقی کی تنظیم   کے درمیان مفاہمت نامہ   ۔
  2.  نیشنل نالج نیٹ ورک   (این کے این)  اور  بھوٹان کے    ڈرک  ریسرچ اینڈ ایجوکیشن   نیٹ ورک (ڈرک  رین ) کے درمیان  مساویانہ بندوبست کے لئے  مفاہمت نامہ   ۔
  3. طیارہ حادثہ اورحادثہ کی جانچ  کے بارے میں  ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ  انویسٹی گیشن  بیورو (اے اے آئی بی)، ہندستان اور ایئر ایکسیڈنٹ   انویسٹی گیشن یونٹ  (اے اے آئی یو) بھوٹان  کے درمیا ن مفاہمت نامہ  ۔

vii-vi  رائل یونیوسٹی آف بھوٹان  اور آئی آئی ٹی   کانپور، دہلی اور ممبئی اور   این آئی  ٹی  سلچر  کے درمیان    اکیڈمک   تبادلوں   اور ایس ٹی ای ایم تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں  چار  (04)  مفاہمت نامے    ۔

Viii۔ قانونی تعلیم اور  تحقیق کے شعبوں میں  دونوں ملکو ں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے     نیشنل لا اسکول آف انڈیا یونیورسٹی ،بنگلوراور جگمے سنگئے  وانگچک اسکول آف لا  ، تھمپو، کے درمیان مفاہمت نامہ۔

Ix۔ انصاف سے متعلق   تعلیم میں تعاون اور باہمی   تبادلہ  کے لئے  بھوٹان نیشنل  لیگل انسٹی  ٹیوٹ اور  نیشل جوڈیشیل اکیڈمی  بھوپال  کے درمیان مفاہمت نامہ۔  

x.پی ٹی سی انڈیا لمیٹیڈ اور ڈرک   گرین پاور کارپوریشن بھوٹان  کے درمیان    مانگدیشو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے لئے     بجلی خریدنے کا   معاہدہ۔

19۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے رائل  یونیورسٹی آف بھوٹان    میں منعقدہ   ایک خصوصی تقریب میں     بھوٹانی نوجوانوں سے خطاب کیا۔  انہوں نے    دو طرفہ معاہدوں کی    عوام پر مرکوز نوعیت  اور  گہری   روحانیت     اور دونوں  ممالک کے درمیان    بدھ ازم   کے   رابطے پر بھی روشنی ڈالی۔   انہوں نے  ہند-بھوٹان تعلقات کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کے لئے   تعلیم اور  اعلی ٹکنالوجی    کے  شعبے میں  دونوں ملکوں کے نوجوانوں کی شراکت داری پر زور دیا۔ انہوں نےکہا کہ   بھوٹان میں ترقی  ، ماحولیات  اور ثقافت  ایک دوسرے کے مقابلے میں نہیں بلکہ   ایک دوسرے کو تقویت پہنچاتے ہیں۔   اس ہم آہنگی کے ساتھ    ‘خوشی ’پر  زور   ہی   انسانیت کے لئے بھوٹان کا پیغام ہے۔   انہوں نے     خلائی اور ڈیجیٹل اور  ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز میں  دو طرفہ معاہدوں کے    نئے   بابوں  کا خاکہ     بھی پیش کیا اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ   اختراع اور  پائیدار ترقی کے لئے   ان کا فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ  اور  بھوٹان کی  نیشنل اسمبلی  اور نیشنل کونسل کے ارکان بھی موجود تھے۔

20۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے   بھوٹانی شہریوں کے لئے   صحت دیکھ ریکھ  تک رسائی  اور  اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے    وزیراعظم ڈاکٹر شیرنگ   کی  ذاتی   کوششوں کی تعریف کی۔  اس سلسلہ میں  دونوں فریقین نے تذکرہ کیا کہ    بھوٹان میں  نئے  کثیر موضوعاتی سپر اسپشلٹی اسپتال     کی منصوبہ بندی کے لئے    تکنیکی مدد فراہم   کرانے کے مقصد سے حال ہی میں ہندستان  کے ماہرین کی ایک ٹیم نے بھوٹان کا دورہ کیا تھا۔

21۔دونوں  ممالک  دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے لئے متفق ہوئے۔  بھوٹان کی شاہی حکومت  (آر جی او بی) نے دسمبر 2018 میں وزیراعظم ڈاکٹر  شیرنگ کے ہندستان کے دورے کے دوران   دو طرفہ تجارت اور اقتصادی رابطوں کو مستحکم کرنے کے لئے  حکومت ہند کی   چار بلین   ہندستانی روپے   کی  عبوری  تجارتی مدد کی سہولت کے لئے    اس کی تعریف کی اور   800 ملین ہندستانی  روپے کی   پہلی قسط کے لئے   حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔   وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے    سارک   کرنسی  سوئیپ   فریم ورک   کے تحت  کرنسی سوئیپ کی  حد   میں اضافہ کی    بھوٹان کی درخواست   پر  غور کرنے   کی  وزیراعظم  ڈاکٹر شیرنگ کو یقین  دہانی کرائی  ۔  ایک عبوری اقدام کے طو رپر وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اسٹینڈ بائی سوئیپ  ارینجمنٹ کے  تحت کرنسی سوئیپ   کی    سو ملین    اضافی امریکی ڈالر   کی پیش کش کی۔

22۔بھوٹان کی شاہی حکومت کی درخواست پر   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے   بڑھتی ہوئی  گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے اور  دیہی علاقوں میں    ایل پی جی   کی  پہنچ میں اضافہ کرنے کے لئے   بھوٹان   کی شاہی حکومت   کی مدد کے لئے  بھوٹان کو   رعایتی شرحوں پر  ایل پی جی   کی  مقدار   موجودہ   700 ایم ٹی سے بڑھا کر  ایک ہزار ایم ٹی ماہانہ      کرنے کا اعلان کیا۔  

23۔وزیراعظم جناب مودی نے تھمپو میں  تاریخی   سیم توکھادزونگ  ، جس میں  بھوٹان ریاست کے بانی    محترم   ژاب درونگ  اینگاوانگ  نامگیال ، کا مجسمہ بھی ہے، جس کے لئے بھوٹان کو ہندستان نے قرض دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے قریبی  ، ثقافتی اور تہذیبی  تعلقات کے پیش نظر   وزیراعظم جناب نریندر مودی نے   قرض کی مدت میں   پانچ سال کی مزید توسیع کا اعلان کیا۔   انہوں نے   نالندہ یونیورسٹی میں    مطالعے کے لئے     بھوٹانی طلبہ    کے  وظائف کو    دو سے بڑھاکر پانچ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

24۔ دونوں فریقین نے   تعاون کے  روایتی شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے   کے ساتھ ساتھ ہندستان اور بھوٹان کے نوجوانوں کے درمیان    اور زیادہ تبادلہ پر  خصوصی زور دیتے ہوئے   نئے اور ابھرتے ہوئے  شعبوں   میں تعاون کو وسعت دینے     کے لئے بھی    عہد بندی کا اظہار کیا۔

25۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی   کے دورے کے دوران    بات چیت میں  جو گرمجوشی  اور دوستانہ     رویہ دیکھنے کو ملا ہے    اس سے    بھوٹان اور ہندستان کے درمیان   اعتماد  ، تعاون   اور باہمی احترام کا جذبہ    ظاہر ہوتا ہے جو کہ   دونوں ملکوں کے درمیان    منفرد اور خصوصی دوستی    کی خصوصیت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔  ا گ  ۔ ج۔

U-3766