نئیدہلی۔23؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 23 جنوری 2019 کو، دہلی کے لال قلعے میں سبھاش چندر بوس میوزیم کا افتتاح کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نیتا جی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی کی یادگاروں پر مبنی میوزیم کے افتتاح سے قبل یادگاری کتبے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم یہ میوزیم بھی دیکھیں گے۔ ا س کے ساتھ ہی وزیراعظم لال قلعے کے انڈین آرٹ میوزیم میں یادجلیاں والا میوزیم (پہلی جنگ عظیم اور جلیاں والا باغ کی یادگاروں پر مبنی میوزیم) بھی دیکھیں گے اور درشیہ کلا میوزیم بھی دیکھیں گے۔
واضح ہو کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی کی یادگار پر مبنی میوزیم آنجہانی سبھاش چندر بوس اور تاریخی انڈین نیشنل آرمی کی خدمات کی تفصیل فراہم کراتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میوزیم میں آنجہانی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی سے تعلق رکھنے والے مختلف نوادرات بھی محفوظ رکھے گئے ہیں جن میں نیتاجی کی لکڑی کی کرسی اور تلوار، میڈل ، بیجیز ، وردیاں اور انڈین نیشنل آرمی سے تعلق رکھنے والے متعدد دیگر نوادرات شامل ہیں۔
واضح ہو کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس یادگار عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا اس لئے اس کا افتتاح بھی اپنے آپ میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ وزیراعظم نے 21 اکتوبر 2018 کو اس میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ یہی وہ تاریخ ہے جب نیتا جی سبھاش چندر بوس کی آزا دہند سرکار کی 75ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لال قلعے میں آزادی کی قدروں کی پاسداری کرتے ہوئے جھنڈا پھہرایا۔
وزیراعظم موصوف نے اس موقع پر آنجہانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نام پر ایک ایوارڈ تشکیل دیے جانے کا بھی اعلان کیا۔ یہ ایوارڈ قدرتی تباہ کاریوں پر راحت اور بچاؤ سے متعلق ردعمل کا اظہار کرنے والے اور راحت اور بچاؤ کی خدمات انجام دینے والے جاں باز جوانوں کی دلیرخدمات کو خراج عقیدت کے طور پر پیش کیا جائیگا۔ اس موقع یعنی 21 اکتوبر 2018 کو، نیشنل پولیس میموریل ملک وقوم کے نام وقف کرنے کیلئے بھی یادگار کے طور پر یاد کیا جائیگا۔
وزیراعظم نے 30 دسمبر 2018 کو، جزائر انڈمان ونکوبار میں نیتاجی سبھاش چندر بوس اور انڈین نیشنل آرمی کی قدروں اور آدرشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی تھی۔ انہوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ذریعے ہندوستان کی دھرتی پر ترنگا پرچم لہرائے جانے کی 75ویں یادگاری موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک فرسٹ ڈے کوور کا بھی اجراء کیا تھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اپنی تقریر میں جزائر انڈمان ونکوبار کے نوجوانوں کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نعرہ آزادی کی یاد دلائی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح نیتاجی کے نعرے پر جزائر انڈمان ونکوبار کے نوجوانوں نے اپنی زندگی تحریک آزادی کیلئے وقف کردی تھی۔ اس موقع پر لہرایا جانے والا 150 فٹ بلند ترنگا پرچم 1943 کے اس دن کی یاد دلایا ہے جب نیتاجی نے پہلی بار ترنگا پھہرایا تھا۔ نیتاجی کے احترام میں جزیرہ راس آئی لینڈ کا نام بدل کر نیتا جی سبھاش چندر بوس دویپ رکھا گیا تھا۔
قبل ازیں اکتوبر 2015 میں آنجہانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے کنبے کے لوگوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی اور ان سے حکومت ہند کی تحویل میں موجود نیتاجی سے متعلق خفیہ دستاویزات پیش کرنے کی درخواست کی تھی۔ اسی تعلق سے جنوری 2018 میں نیشنل آرکائیوآف انڈیا کو نیتا جی کی فائلوں کی 100 ڈیجیٹل نقول فراہم کرائی گئی تھی۔
واضح ہو کہ یاد جلیاں والا میوزیم میں اس جلیاں والا باغ قتل عام کی یادیں محفوظ کی گئی ہیں جو انگریز حکومت کے دور اقتدار میں 13 اپریل 1919 کو برپا کیا گیا تھا۔ اس میوزیم میں پہلی جنگ عظیم کے دوران ہندوستان کے جاں باز سپاہیوں کی شجاعت اور جواں مردی کے ساتھ ساتھ ان کی قربانیوں کی یادیں بھی پیش کی جائیں گی۔
ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی 1857 کی یادوں پر قائم کئے جانے والے میوزیم میں 1857 کی جنگ آزادی کی تاریخی داستانیں شامل ہیں جن میں ، اس دور میں ہندوستانیوں کی قربانیوں کی یادیں شامل ہیں۔ دوسری طرف ہندوستانی فنون پر مبنی درشیہ کلا نمائش میں سولہویں صدی سے ہندوستان کی آزادی تک کی مدت کے ہندوستانی فن پارے نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ یوم جمہوریہ سے پہلے وزیراعظم کا ان میوزیموں کو دیکھنے کیلئے آنا ان جانباز مجاہدین آزادی کی یادوں کو خراج عقیدت ہے جنہوں نے ملک وقوم کیلئے اپنی جان عزیز کی قربانیاں دی تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔س ش۔ع ن
U-482
Tomorrow, Prime Minister @narendramodi will inaugurate the Museum on Netaji Subhas Chandra Bose and Indian National Army. He will also visit the museum.
— PMO India (@PMOIndia) January 22, 2019
Prime Minister will also visit the Yaad-e-Jallian museum (Museum on Jallianwala Bagh and World War 1), Museum on 1857- India’s First War of Independence and Drishyakala- Museum on Indian Art at Red Fort, New Delhi.
— PMO India (@PMOIndia) January 22, 2019