Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم  سوامتو اسکیم کے تحت جائیداد کے مالکان کو 50 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 دسمبر کو تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو  علاقوں میں 200 اضلاع کے 46,000 سے زیادہ گاؤں میں سوامتو اسکیم کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے۔

سوامتوا اسکیم کا آغاز وزیر اعظم کے ذریعہ دیہی ہندوستان کی معاشی ترقی کو بڑھانے کے وژن کے ساتھ کیا گیا تھا تاکہ جدید سروے کرنے والی ڈرون ٹکنالوجی کے ذریعہ دیہاتوں میں آباد علاقوں میں مکان مالکان کو ‘حقوق کا ریکارڈ’ فراہم کیا جاسکے۔

اس اسکیم سے جائیدادوں کو مونیٹائز کرنے اور بینک قرضوں کے ذریعے ادارہ جاتی کریڈٹ کو فعال کرنے ، جائیداد سے متعلق تنازعات کو کم کرنے،  دیہی علاقوں میں جائیدادوں اور پراپرٹی ٹیکس کے بہتر اندازے کی سہولت فراہم کرنا اور گاؤں کی سطح پر جامع منصوبہ بندی کو فعال کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

تین اعشاریہ ایک3.1 لاکھ سے زیادہ دیہی علاقوں  میں ڈرون سروے مکمل کیا گیا ہے، جس میں 92 فیصد دیہاتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اب تک تقریباً 1.5 لاکھ گاؤں کے لیے تقریباً 2.2 کروڑ پراپرٹی کارڈ تیار کیے جا چکے ہیں۔

یہ اسکیم تریپورہ، گوا، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں مکمل طور پر پہنچ چکی ہے۔ ڈرون سروے مدھیہ پردیش، اتر پردیش، اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں اور کئی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مکمل ہو چکا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا