Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیراعظم  رہائشی اسکیم (پی ایم اے وائی) کے تحت 3 کروڑ اضافی دیہی اور شہری مکانات کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے ‘ روزی روٹی میں آسانی’ اور وقار کو فروغ دیں گے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 3 کروڑ اضافی دیہی اور شہری مکانات کا فیصلہ ہمارے ملک کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ ہر شہری بہتر معیار زندگی گزارے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے ‘ روزی روٹی  میں  آسانی’ اور وقار کے لیے ایک فروغ!

 مرکزی کابینہ نے پردھان منتری آواس یوجنا کو مزید وسعت دینے اور 3 کروڑ اضافی دیہی اور شہری مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہماری قوم کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے اور ہر شہری کو بہتر معیار زندگی گزارنے کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ پی ایم اے وائی  کی توسیع ہماری حکومت کی شمولیاتی  ترقی اور سماجی بہبود کے عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔‘‘

***********

ش ح۔ج  ق ۔ رض

U:7284