Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم جمہوریہ کوریا کی خاتون اول سے ملاقات کی

وزیراعظم جمہوریہ کوریا کی خاتون اول سے ملاقات کی

وزیراعظم جمہوریہ کوریا کی خاتون اول سے ملاقات کی

وزیراعظم جمہوریہ کوریا کی خاتون اول سے ملاقات کی


 

نئیدہلی06نومبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ کوریا کی خاتون اول محترمہ کم جنگ سوک سے ملاقات کی ہے۔

          خاتون اول کم وزیر اعظم مودی کی دعوت پر ہندوستان تشریف لائی ہیں ۔موصوفہ اترپردیش کی ریاستی حکومت کے ذریعہ منعقد کی جانے والی تقریب ’دیپوتسو‘  اور کوئین سوری رتنا  (ہیو ہوآنگ اوکے )  کے نیو میموریل  واقع ایودھیا  میں 6  نومبر 2018  کو گراؤنڈ بریکنگ تقریب میں  مہمان خصوصی ہوں گی۔ ایودھیا اورکوریا میں  اساطیری حیثیت کی حامل ایودھیا کی شہزادی سوری رتنا کے توسط سے گہرا تاریخی تعلق ہے ۔   شہزادی نے 48 سی ای میں   کوریا  کا سفر کیا تھا اور وہاں کے فرمانروا شاہ  سرو سے شادی کی تھی۔

          اپنی ملاقات کے دوران وزیر اعظم اور خاتون اول نے بھارت اورکوریا کے مابین گہرے تہذیبی اور روحانی روابط کا تذکرہ کیا اور عوام سے عوام کے مابین تبادلوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کئے ۔

          وزیر اعظم نے جولائی 2018  کے دوران صدر مون جے  کے کامیاب بھارت دورے کا بھی ذکر کیا ،جس نے بھارت – جمہوریہ کوریا کی  خصوصی کلیدی شراکتدار ی کو  ازسرنو مہمیز کیا ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔س ش ۔رم

U-5656