وزیر اعظم جناب نریندر مودی عزت مآب سلطان حاجی حسن البلقیہ کی دعوت پر آج ایک سرکاری دورے پر بندر سیری بیگوان پہنچے۔
کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا برونائی کا یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔ وزیر اعظم کا تاریخی دورہ ہندوستان اور برونائی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی40 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے۔
بندر سیری بیگوان پہنچنے پر وزیر اعظم کا رسمی استقبال کیا گیا اور برونائی کے وزیر اعظم کے دفتر میں ولی عہد اور سینئر وزیر عزت مآب شہزادہ حاجی المہتدی باللہ نے پرتپاک استقبال کیا۔
برونائی ہندوستان کی‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی اور انڈو پیسفک ویژن میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ ہندوستان اور برونائی کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو دو طرفہ اور کثیر جہتی مسائل پر باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک ایک ہزار سال پر محیط تاریخ، ثقافت اور روایت سے جڑے ہوئے ہیں۔
********
(ش ح ۔ ا ک ۔ن ع(
U.NO. 10484
PM @narendramodi arrived in Brunei Darussalam a short while ago.
— PMO India (@PMOIndia) September 3, 2024
In a special gesture, the Prime Minister was warmly received by Crown Prince His Royal Highness Prince Haji Al-Muhtadee Billah at the airport. pic.twitter.com/N4O1B4jNFw
Landed in Brunei Darussalam. Looking forward to strong ties between our nations, especially in boosting commercial and cultural linkages. I thank Crown Prince His Royal Highness Prince Haji Al-Muhtadee Billah for welcoming me at the airport. pic.twitter.com/azcZywzjCh
— Narendra Modi (@narendramodi) September 3, 2024