Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم اور یوکرین کے صدرکے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو


وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج یوکرین کے صدرعزت مآب جناب وولودمیرزیلنسکی کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت کی ۔

دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جاری لڑائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے مخاصمت کے جلد خاتمے اورمذاکرات اورسفارت کاری کے راستے  کو اختیارکرنے سے متعلق اپنی اپیل کو دوہرایا۔ انھوں نے اپنے اس یقین محکم کا اظہارکیا کہ لڑائی کا کوئی فوجی حل نہیں ہوسکتا اورانھوں نے  ہرطرح  کی امن کوششوں میں تعاون کے لئے بھارت کی آمادگی سے بھی انھیں مطلع کیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اورسبھی مملکتوں کے اقتدار اعلیٰ اورعلاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی اہمیت کابھی اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے یوکرین کے اندرسمیت  نیوکلیائی تنصیبات کی حفاظت اورسکیورٹی کے لئے بھارت کی جانب سے دی جانے والی اہمیت پرزوردیا۔ انھوں نے اس بات کو نمایاں کیاکہ نیو کلیائی تنصیبات کو خطرے میں ڈالنے کے ، عوامی صحت اور ماحولیات پردور رس اورتباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔

دونوں رہنماؤں نے نومبر 2021میں گلاسگو میں اپنی آخری ملاقات کو مزید آگے  بڑھاتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے اہم شعبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

***********

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11094