Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم اور نیپال کے وزیراعظم کے مابین ٹیلیفون پر گفت و شنید


نئی دلی، 15، اگست،وزیراعظم کو آج نیپال کے وزیراعظم عالیجناب کے پی شرما اولی کی جانب سے ایک ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

نیپال کے وزیراعظم نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر حکومت اور ہندوستان کے عوام کو اپنی مبارکباد پیش کی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاغیر مستقل ممبرمنتخب ہونے پر اپنی جانب سے تہنیت بھی پیش کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نےدونوں ملکوں میں کووڈ-19 وبائی مرض کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے پس منظر میں باہمی یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اس سلسلے میں نیپال کو بھارت کی جانب سے اِس کے لگاتار تعاون کی بھی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے اس ٹیلیفون کال کے لئے نیپال کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیااوربھارت اور نیپال کے مابین ساجھا تہذیبی اورثقافتی روابط کا بھی ذکر کیا۔