Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم اور جمہوریہ کوریا کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت


 

نئی دہلی،9؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ کوریہ کے صدر جناب مون جائی-ان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

وزیراعظم مودی نے  گزشتہ سال اپنے دورے جمہوریہ کوریا کو یاد کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے  قریبی رشتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ – 19  عالمی وبائی مرض اور اس سے عالمی نظام صحت اور معاشی حالت کو لاحق چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے اپنے اپنے ملکوں کے ذریعے کئے گئے اقدامات سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا۔

وزیراعظم نے اس بحران سے نمٹنے کے لئے جمہوریہ کوریا کے ذریعے ٹیکنالوجی پر مبنی کی گئی  کارروائیوں کے لئے تعریف کی۔ صدر مون جائی ان نے  یکجہتی کے مقصد سے وبائی مرض  کے مقابلے کے لئے وسیع ہندوستانی آبادی کو ترغیب دینے کے  ہندوستان انتظامیہ کے طور طریقوں کی تعریف کی۔

کوریائی صدر نے ہندوستان میں کوریائی شہریوں کو  ہندوستانی انتظامیہ کے ذریعے مہیا کرائی گئی مدد کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعے بھیجے جانے والے طبی آلات کی فراہمی  اور نقل وحمل میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے  آر او کے حکومت کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کووڈ – 19  کے تحقیقی حل پر  دونوں ممالک کے ماہرین اپنے تجربات کا تبادلہ کریں گے اور  مشاورت کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے  آر او کے میں ہونے والے قومی اسمبلی کے انتخابات کے لئے صدر مون کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ش س- ق ر)

U-1566