Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزارت ریلوے اور یوروپی کمیشن کے بھارت اور ڈائرکٹوریٹ جنرل آف موبلٹی اینڈ ٹرانسپورٹ کے مابین ریلوے کے شعبے میں تعاون سے متعلق انتظامیہ سے متعلق انتظامات معاہدےکو کابینہ کی منظوری


 

نئی دہلی،23؍اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے وزارت ریلوے، بھارت اور یوروپی کمیشن کی موبلٹی اور ٹرانسپورٹ کے ڈائرکٹوریٹ جنرل کے مابین انتظامیہ سے متعلق امور برائے تعاون کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے تاکہ مستقبل میں مزید تکنیکی تبادلوں، امداد باہمی اور تعاون کو بڑھاوا دیا جا سکے۔

انتظامی امور سے متعلق معاملات پر 3؍ستمبر 2019 کو دستخط کئے گئے ہیں۔ مذکورہ انتظامات درج ذیل کلیدی شعبوں میں تعاون کے لئے ایک فریم ورک فراہم کریں گے۔

1-ریل اصلاحات اور قواعد و ضوابط ، جن کے تحت ای یو قانونی فریم ورک برائے سلامتی، باہمی اثرپذیر عملی پہلو، اقتصادی گورننس اور مالی ہمہ گیری پر خصوصی توجہ مرکوز ہوگی۔

2-ریلوے کی سلامتی۔

3-ریلوے کی اقتصادی کارکردگی کیلئے معیار بندی کے فوائد اور یکساں تجزیہ اور حصولیابی کے ضوابط۔

4-سگنلنگ ؍کنٹرول نظام (یوروپی ای آر ٹی ایم ایس) نظام سمیت۔

5-انٹرموڈلٹی اور نقل و حمل بنیادی ڈھانچہ نیٹ ورک۔

6-اختراع اور ڈیجٹلائزیشن۔

7-انٹرنیشنل ریل قواعد و ضوابط اور معیار بندی کے اداروں کے مابین تجربات کا باہم تبادلہ۔

8-اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی پہلوؤں سمیت ریلوے میں ہمہ گیر پالیسیاں۔

پس منظر:

وزارت ریلوے نے تعاون کے شناخت شدہ شعبوں، جن میں منجملہ دیگر چیزوں کے ہائی اسپیڈ ریل، موجودہ راستوں پر رفتار بڑھانا، عالمی درجے کے اسٹیشنوں کی ترقی، بڑے پیمانے پرآپریشنوں کی انجام دہی اور ریل بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری وغیرہ شامل ہیں، مختلف النوع غیر ملکی حکومتوں اور قومی ریلوے کے ساتھ تکنیکی تعاون کے لئے مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ تعاون کا حصول، ریلوے ٹیکنالوجی اور آپریشن، نالج شیئرنگ، تکنیکی دوروں، تربیت اور مذاکرات اور باہمی مفاد اور دلچسپی کے شعبوں میں ورکشاپوں کے اہتمام کی شکل میں اطلاعات کے باہم تبادلے کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

مذکورہ مفاہمتی عرضداشتیں دستخط کرنے والی پارٹیوں کو ریلوے کے شعبے میں رونما ہونے والی جدیدترین ترقیات اور علم کو شیئر کرنے اور باہم ایک دوسرے تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتی ہیں، جس کے ذریعہ تکنیکی ماہرین کا تبادلہ ممکن ہوتا ہے۔ رپورٹ اور تکنیکی دستاویزات کا تبادلہ ہوتا ہے، تربیت اور مذاکرات؍ ورکشاپ وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن کا تعلق مخصوص ٹیکنالوجی شعبوں اور نالج شیئرنگ کے لئے دیگر طرح کے ربط و ضبط سے ہوتا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ ۔ک ا

U-4729