Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ کو اختیار کرنے کے ساتھ تاریخ رقم ہو چکی ہے: وزیر اعظم مودی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ کو اختیار کیے جانے کی ستائش کی ہے اور انہوں نے جی 20 اراکین کی حمایت اور تعاون کے لیے ان سبھی کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔

نئی دہلی قائدین کے اعلامیے کی ڈجیٹل کاپی ساجھا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’نئی دہلی قائدین کے اعلامیے کو اختیار کیے جانے سے تاریخ رقم ہو چکی ہے۔ اتفاق اور جذبے کے ساتھ متحد، ہم ایک بہتر، زیادہ خوشحال، اور ہم آہنگ مستقبل کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ میں جی 20 کے تمام اراکین کا ان کی حمایت اور تعاون کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9304