Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

میں نئی دہلی میں 21 اور 22 فروری کو ایس او یوایل سربراہ اجلاس کے انعقاد کے لیے اسکول آف الٹی میٹ لیڈرشپ کی ستائش کرتا ہوں، یہ فورم زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قیادت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھا کرتا ہے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 21 فروری 2025 کو نئی دہلی میں ایس او یو ایل (اسکول آف الٹی میٹ لیڈرشپ) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ فورم زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو قیادت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ مقررین اہم مسائل پر اپنے متاثر کن زندگی کے سفر اور نقطہ نظر کا اشتراک کریں گے، جو خاص طور پر نوجوان سامعین سے متعلق ہوں گے۔

جناب مودی نے ایکس پر تحریر کیا؛

’’میں نئی ​​دہلی میں 21 اور 22 فروری کو ایس او یو ایل سربراہ اجلاس کے انعقاد کے لیے اسکول آف الٹی میٹ لیڈرشپ کی ستائش کرتا ہوں۔ یہ فورم زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو قیادت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔ مقررین اہم مسائل پر اپنے متاثر کن زندگی کے سفر اور نقطہ نظر کا اشتراک کریں گے، جو خاص طور پر نوجوان سامعین سے متعلق ہوں گے۔

21 فروی بروز جمعہ، میں بھی اس اجتماع میں شرکت کروں گا۔

@LeadWithSoul‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7319