Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

میں سرنگ کے افتتاح کی غرض سے سون مرگ، جموں و کشمیر  کے دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ زیڈ-موڑ ٹنل کے افتتاح کی غرض سے سون مرگ، جموں و کشمیر  کے اپنے دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مذکورہ بالا سرنگ کی تیاری سے متعلق جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ جناب عمر عبداللہ  کی ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے لکھا؛

’’میں سرنگ کے افتتاح کی غرض سے سون مرگ، جموں و کشمیر کے اپنے دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ آپ نے بجا طور پر سیاحت اور مقامی معیشت کے فوائد کی نشاندہی کی ہے۔

اس کے علاوہ، فضا میں لی گئیں تصاویر اور ویڈیوز بھی مجھے پسند آئیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5105