Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

میں جناب  پرنب مکھرجی کے ساتھ اپنے تعلق کی ہمیشہ قدر کروں گا: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ وہ جناب پرنب مکھرجی کے ساتھ اپنی رفاقت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔جناب پرنب مکھرجی کے ساتھ بات چیت کی کئی یادیں تازہ کرنے کے لیے محترمہ شرمسٹھا مکھرجی جی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے جناب مکھرجی کی بصیرت اور دانشمندی کو بے مثال قرار دیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا:

’’پرنب بابو کے ساتھ میری بات چیت کی کئی یادیں تازہ کرنے کے لیے محترمہ شرمسٹھا جی کا شکریہ۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ اپنی رفاقت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتار ہوں  گا۔ ان کی بصیرت اور حکمت بے مثال تھی۔

@Sharmistha_GK”

 

************

 

ش ح۔ش  م۔ ع د

(U: 3877)