نئی دہلی، 14 نومبر 2017/
عزت مآب صدر دوتیرتے
معززین
جناب صدر ،
آسیان کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر مجھے پہلی مرتبہ منیلا آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہم آسیان – ہندستان مذاکرات پارٹنرشپ کا 25واں سال بھی منارہے ہیں۔
اس اہم سال میں ، میں آسیان کی قیادت کے لئے فلپائن کی ستائش کرتا ہوں اور جناب صدر اس چوٹی کانفرنس کے شاندار انتظامات کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میں ویتنام کے وزیراعظم محترم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آسیان-ہندستان شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لئے وویت نام نے ایک تعاون کار کے طور پر اپنا رول ادا کیا ہے۔
معزز حضرات!
آسیان کے شاندار سفر کی عکاسی اس تقریب سے پوری طرح ہورہی ہے۔
اس تاریخی موقع پر مجھے اعتماد ہے کہ آسیان ایک ویژن ، ایک شناخت اور ایک آزاد برادری کے طور پر مل جل کر کام کرنے کا مزید عزم کرے گا ۔
ہندستان کی مشرق رخ پالیسی آسیان کے اطراف گھومتی ہے اور ہندستان بحرالکاہل علاقہ میں علاقائی سلامتی کے بنیادی ڈھانچے کی مرکزیت اس سے بالکل واضح ہوجاتی ہے۔
تیسرے آسیان ہندستان لائحہ عمل کے تحت تعاون کے ہمارے ہمہ جہت ایجنڈے نے اچھی پیش رفت کی ہے اور اس نے سیاسی سلامتی اور اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری کے تین اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا ہے۔
محترم حضرات!
ہندستان اور آسیان ملکوں کے درمیان ہزاروں سال پہلے جو آبی تعلقات قائم ہوئے تھے ا ن کی وجہ سے ہمارے مابین بحری راستے سے تجارت ممکن ہوسکی اور ہمیں ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے تندہی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ ہندستان ، اصولوں پر مبنی علاقائی سلامتی ڈھانچے کے حصول میں آسیان کو اپنی سرگرم حمایت کا یقین دلاتا ہے جو علاقے کے مفادات اور اس کی پرامن ترقی کے لئے ضروری ہے۔
ہم نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف انفرادی طور پر لڑنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس اہم شعبے میں تعاون بڑھا کر اس چیلنج کا مشترکہ طور پر مقابلہ کریں۔
محترم حضرات!
ہماری 25ویں سالانہ تقریبات کے لئے ‘‘ مشترکہ اقدار ، مشترکہ قسمت ’’کے عنوان سے جو تقریبات ہوئی ہیں ان میں بہت سی یادگاری سرگرمیاں رونما ہوئی ہیں۔
میں سب کے فائدہ کے لئے اس یادگاری سال کے نقطہ عروج پر پہنچنے کا منتظر ہوں اور 25 جنوری 2018 کو نئی دہلی میں ہندستان- آسیان خصوصی یادگاری چوٹی کانفرنس میں آپ کا استقبال کرنے کا خواہش مند ہوں۔
ہندستان کے ایک ارب 25 کروڑ لوگ ہمارے 69 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں آسیان کے رہنماؤں کا مہمانان خصوصی کے طور پر خیر مقدم کرنے کے لئے بے چین ہیں۔
میں، ہماری مشترکہ قسمت کے حصو ل کے لئے آپ لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے عہد بند ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ج ۔ ج۔
U- 5704
50 years of @ASEAN is an occasion of pride, joy and a time to think ahead about what we can achieve. India places ASEAN at the core of our 'Act East Policy.' Our ties with ASEAN are old and we want to further strengthen cooperation: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 14, 2017
We have suffered due to the menace of terror. The time has come for us to unite and think about mitigating terrorism: PM @narendramodi at the @ASEAN- India Summit
— PMO India (@PMOIndia) November 14, 2017
125 crore Indians are waiting to welcome @ASEAN leaders as the Chief Guests for the 2018 Republic Day: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 14, 2017
Delighted to address the India-@ASEAN Summit. Congratulated ASEAN family on completing 50 years and emphasised on the potential to further scale up cooperation between us. Also stressed on the importance of coming together to fight terrorism. pic.twitter.com/L5Xr52bzre
— Narendra Modi (@narendramodi) November 14, 2017
125 crore Indians are looking forward to welcoming @ASEAN leaders to India in January 2018. The presence of ASEAN leaders during our Republic Day celebrations next year is a matter of immense joy for every Indian. pic.twitter.com/dgyyZ3bhud
— Narendra Modi (@narendramodi) November 14, 2017