Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

منشیات سے پاک ہندوستان کی مہم پر وزیراعظم کا ویڈیو خطاب


 

نئیدہلی۔20؍فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے منشیات سے پاک ہندوستان کی مہم پر ویڈیو میسج کے ذریعے خطاب کیا۔  اس خطاب کا  اہتمام  آرٹ لیونگ فاؤنڈیشن نامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ وزیراعظم کے ویڈیو خطاب پر مبنی یہ پیغام  حسار کی گروجمبیشور  یونیورسٹی کی ایک تقریب میں سنایا اور دکھایا گیا۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں  ملک میں منشیات کی وبا کے خاتمے کیلئے  شری شری روی شنکر اور آرٹ لیونگ نامی تنظیم کی کوششوں کی ستائش کی۔ سماج کیلئے منشیات کو سنگین وبا قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عالمی تنظیم صحت کی اندازہ کاریوں کے مطابق دنیا میں تین کروڑ سے زائد افراد نشے کی لت میں مبتلا ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ دیکھ کر شدید خطرے کا احساس ہوتا ہے کہ نوجوان نشے کی لت میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں ، منشیات اچھی چیز نہیں ہے یہ ایک بالکل غلط خیال ہے کہ منشیات ’اسٹائل اسٹیٹمنٹ  ‘کی حیثیت  رکھتی ہیں۔ جناب نریندر مودی نے کہا کہ صحت کے مسائل کے علاوہ منشیات کے استعمال کے نتیجے میں کنبوں کی تباہی کے علاوہ منشیات کی تجارت ملک اور سماج کی حفاظت کیلئے بھی سنگین ترین خطرہ ہے۔  منشیات سے ہونے والی آمدنی دہشت گردوں اور قوم دشمن عناصر  کے سب سے بڑے وسیلہ آمدنی کی حیثیت رکھتا ہے اور ان وسائل سے حاصل کی جانے والی آمدنی ملک کو  عدم استحکام میں مبتلا کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔

وزیراعظم نے نئی نسل پر زور دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ صحت مند زندگی کیلئے  ’منشیا ت کونہ کہیں‘  کے ایک خوشحال کنبے ، بہتر مستقبل اور ملک  و قوم  کی حفاظت وسلامتی کیلئے  منشیات سے نجات پانا ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود پر یقین رکھنے والے خود اعتماد لوگ آسانی سے منشیات کے شکار نہیں بنائے جاسکیں گے۔  انہوں نے نئی نسل کو ہدایت کی کہ نشے کی لت میں مبتلا  لوگوں کی امداد وحمایت کی جانی چاہئے۔  صرف  گفتگو ، مشورے ، محبت اور حمایت سے ہی ہم  نشے میں مبتلا  لوگوں کو بحالی کے راستے پر لاسکتے ہیں۔ 

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں  نشے کی لت پر شکنجہ کسنے کی غرض سے مرکزی سرکار  متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ 2018 میں  شروع کیے جانے والے نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ری ڈکشن  میں منشیات کی  زد والے علاقوں میں بیداری ، اہلیت سازی،  بحالی اور خصوصی اقدامات پر  توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ 2023 تک دواؤں کی ضرورت میں کمی کی جاسکے۔  ملک بھر کے تمام کالجوں کے طلباء نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیراعظم کا یہ پیغام سنا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ س ش۔ع ن

U-1096