Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

معذوری کے شعبے میں بھارت –آسٹریلیا تعاون کے لئے مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری


 

نئیدہلی18دسمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کو معذوری کے شعبے میں بھارت اور آسٹریلیا کے مابین تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت سے آگاہ کیا گیا۔اس مفاہمتی عرضداشت پر 22 نومبر 2018  کو سڈنی ،آسٹریلیا میں دستخط عمل میں آئے تھے ۔

فوائد :

          مذکورہ مفاہمتی عرِضداشت معذوری کے شعبے میں مشترکہ پہل قدمیوں کے توسط سے بھارت اور آسٹریلیا کے مابین تعاون کی حوصلہ افزائی کرے گی۔اس کے توسط سے بھارت اور آسٹریلیا کے مابین باہمی  تعلقات مستحکم ہوں گے۔علاو ہ ازیں مذکورہ مفاہمتی عرضداشت معذور افراد کی باز آبادکاری خصوصاََ ذہنی معذوری کے شکار افراد اور دونوں ممالک میں ذہنی امراض کے شکار افراد کے لئے باز آباد کاری امور کو آسان بنائے گی۔دونوں ممالک  نفاذ کی غرض سے باہمی طور پر متفقہ امور میں  معذوری کے شعبوںمیں مخصوص تجاویز پر عمل کریں گے ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-6309