Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مشترکہ بیان: انڈیا-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل کا دوسرا اجلاس، نئی دہلی (28 فروری 2025)


انڈیا-یورپی یونین ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل (ٹی ٹی سی) کا دوسرا اجلاس 28 فروری 2025 کو نئی دہلی میں ہوا۔ اس کی مشترکہ صدارت ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے کی۔ یورپی یونین کی جانب سے ایگزیکٹیو نائب صدر برائے ٹیک خودمختاری، سلامتی اور جمہوریت محترمہ ہینا ویرکونن، کمشنر برائے تجارت اور اقتصادی سلامتی، انٹر انسٹی ٹیوشنل ریلیشنز اینڈ ٹرانسپیرنسی جناب ماروس شیفکوویچ اور کمشنر برائے اسٹارٹ اپس، ریسرچ اینڈ انوویشن محترمہ ایکٹرینا زاہریوا نے شریک صدارت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور یوروپی کمیشن کے صدر ارسلا وون ڈیر لیین نے اپریل 2022 میں تجارت، قابل اعتماد ٹیکنالوجی اور سیکورٹی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک اہم دو طرفہ پلیٹ فارم کے طور پر انڈیا-یورپی یونین ٹی ٹی سی قائم کیا تھا۔ ہندوستان اور یوروپی یونین کھلی منڈی کی معیشتوں، مشترکہ اقدار اور تکثیری معاشروں کے ساتھ، دو بڑی اور متحرک جمہوریتوں کے طور پر ملٹی پولر دنیا میں فطری شراکت دار ہیں۔

دوطرفہ تعلقات کی گہرائی اور یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک ہم آہنگی عالمی جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی بدلتی ہوئی حرکیات اور عالمی استحکام، اقتصادی سلامتی، اور پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے میں مشترکہ دلچسپی کے تئیں رد عمل کرتی ہے۔ اس سلسلے میں، دونوں فریقوں نے ایک بار پھر قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم کی اہمیت اور خودمختاری، علاقائی سالمیت، شفافیت اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں کے مکمل احترام پر زور دیا۔ ٹی ٹی سی تجارت اور ٹیکنالوجی کے درمیان بڑھتے ہوئے اہم روابط کے یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ اعتراف کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں شراکت داروں کی معیشتوں کو بڑھانے کے لیے ان مسائل پر تعاون کی صلاحیت، اور متعلقہ سیکورٹی چیلنجوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں فریقوں نے لچک کو بڑھانے، رابطے کو مضبوط بنانے اور سبز اور صاف ٹیکنالوجی کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی شراکت داری کے امکانات کا ذکر کیا۔

انڈیا-یورپی یونین ٹی ٹی سی کا پہلا اجلاس 16 مئی 2023 کو برسلز میں ہوا تھا۔ ٹی ٹی سی وزارتی اجلاس نے آگے کے راستے کے لیے سیاسی رہنمائی فراہم کی۔ اس کے بعد 24 نومبر 2023 کو ورچوئل موڈ میں ’اسٹاک ٹیکنگ‘ میٹنگ میں تین ٹی ٹی سی ورکنگ گروپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 

اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل گورننس، اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی پر ورکنگ گروپ 1

ہندوستان اور یوروپی یونین نے اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل گورننس، اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی پر ورکنگ گروپ 1 کے ذریعے اپنی مشترکہ اقدار کے مطابق اپنے ڈیجیٹل تعاون کو گہرا کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں نے انسانوں پر مرکوز ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے اور AI، سیمی کنڈکٹر، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ اور 6G جیسی جدید اور قابل بھروسہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے اپنی اپنی طاقتوں کا فائدہ اٹھانے کا عہد کیا، جس سے معیشتوں اور معاشروں دونوں کو فائدہ پہنچے گا۔ دونوں فریقوں نے اس مقصد کے لیے یورپی یونین-انڈیا تحقیق اور اختراع کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کا عہد کیا ہے تاکہ مسابقت کو مزید بڑھایا جا سکے اور ساتھ ہی اپنی اقتصادی سلامتی کو بڑھایا جا سکے۔ دونوں فریقوں نے سائبر سے محفوظ ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں عالمی رابطے کو فروغ دینے کا عہد کیا۔

کھلی اور جامع ڈیجیٹل معیشتوں اور ڈیجیٹل معاشروں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہندوستان اور یورپی یونین نے اپنے متعلقہ ڈی پی آئی کے باہمی تعاون کے لیے کام کرنے پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا جو انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں اور ذاتی ڈیٹا، رازداری، اور املاک دانش کے حقوق کی حفاظت کرتے ہیں۔ دونوں فریقوں نے مشترکہ طور پر تیسرے ممالک کے لیے ڈی پی آئی کے حل کو فروغ دینے کا عزم کیا اور سرحد پار ڈیجیٹل لین دین کو بڑھانے اور باہمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ای-دستخطوں کی باہمی شناخت کی ضرورت پر مزید زور دیا۔

دونوں فریقوں نے سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کی لچک کو مزید مضبوط کرنے اور سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر زور دیا۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے چپ ڈیزائن، متضاد انضمام، پائیدار سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی، پراسیس ڈیزائن کٹ (پی ڈی کے) کے لیے جدید عمل کے لیے ٹیکنالوجی کی ترقی کے میدان میں مشترکہ تحقیق و ترقی دریافت کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریق یورپی یونین اور ہندوستانی سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کی مضبوطی کو فروغ دیں گے تاکہ تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے اور پائیدار، محفوظ اور متنوع سیمی کنڈکٹر پیداواری صلاحیتوں کو ترقی دے کر سپلائی چین کی لچک کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، انھوں نے ایک خصوصی پروگرام تیار کرنے کا عہد کیا جو طلبا اور نوجوان پیشہ ور افراد کے درمیان صلاحیت کے تبادلے اور سیمی کنڈکٹر کی مہارت کو فروغ دے گا۔

دونوں فریقوں نے محفوظ، قابل اعتماد، انسان پر مبنی، پائیدار اور ذمے دار مصنوعی ذہانت (AI) اور بین الاقوامی سطح پر اس وژن کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ، AI پر مسلسل اور مؤثر تعاون کو یقینی بنانے کے لیے یورپی AI آفس اور انڈیا AI مشن نے تعاون کو مزید گہرا کرنے، اختراع کے ماحولیاتی نظام کی حوصلہ افزائی اور قابل اعتماد AI تیار کرنے کے لیے مشترکہ کھلے تحقیقی سوالات پر معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ انھوں نے زبان کے بڑے ماڈل پر تعاون بڑھانے، اور انسانی ترقی اور مشترکہ بھلائی کے لیے AI کی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا۔ یہ قدرتی خطرات، موسمیاتی تبدیلی، اور بایو انفارمیٹکس کے شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ ایپلی کیشنوں پر آر اینڈ ڈی تعاون کے تحت ہونے والی پیشرفت پر استوار ہوں گے۔

ہندوستان اور یورپی یونین نے بھارت 6G الائنس اور یورپی یونین 6G اسمارٹ نیٹ ورکس اور سروسز انڈسٹری ایسوسی ایشن کے درمیان تحقیق اور ترقی کی ترجیحات کو ہم آہنگ کرنے اور محفوظ اور قابل بھروسہ ٹیلی کمیونیکیشن اور لچکدار سپلائی چین بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم کیا۔ دونوں فریق آئی ٹی اور ٹیلی کام کی معیاری کاری کے حوالے سے تعاون کو بھی فروغ دیں گے اور خصوصی توجہ کے ساتھ قابل عمل عالمی معیارات کو فروغ دیں گے۔

اس کے علاوہ، دونوں فریقوں نے ڈیجیٹل مہارتوں کے فرق کو ختم کرنے، سرٹیفیکیشن کی باہمی شناخت کی تلاش کرنے اور ہنر مند پیشہ ور افراد کے قانونی راستے کو فروغ دینے اور ہنر کے تبادلے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقوں نے اپنے مشترکہ مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ایک کلیدی آلے کے طور پر ستمبر 2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اتفاق رائے سے طے پانے والے گلوبل ڈیجیٹل کمپیکٹ کے نفاذ پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

 

کلین اینڈ گرین ٹیکنالوجیز پر ورکنگ گروپ 2

ہندوستان اور یوروپی یونین نے بالترتیب ہندوستان اور یوروپی یونین کے لیے 2070 اور 2050 تک خالص صفر اخراج کو حاصل کرنے کے لیے کلین اور گرین ٹیکنالوجیز پر ورکنگ گروپ 2 کے تحت شناخت کیے گئے ترجیحی ورک اسٹریم کی اہمیت کو یاد کیا۔ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے نئی کلین ٹیکنالوجیز اور معیارات میں نمایاں سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ تحقیق اور اختراع (آر اینڈ آئی) پر زور یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان تکنیکی تعاون اور بہترین طریقوں کے تبادلے کو فروغ دے گا۔ متوازی طور پر، مارکیٹ کو تیز کرنے کے لیے تکنیکی اختراعات کی حمایت کرنا ہندوستانی اور یورپی یونین کے اداروں کی متعلقہ مارکیٹوں تک رسائی کو بڑھا دے گا اور اختراعی ٹیکنالوجیز کو وسیع پیمانے پر اپنانے میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے ہندوستانی اور یورپی یونین کے انکیوبیٹرز، ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے درمیان تعاون اور اس طرح کی ٹیکنالوجیز میں انسانی وسائل کی صلاحیت سازی کے لیے راستے ہموار ہوں گے۔

اس سلسلے میں، دونوں فریقوں نے الیکٹرک گاڑیوں (ای وی)، سمندری پلاسٹک کے کوڑے اور ہائیڈروجن کو کچرے سے نکالنے کے لیے بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر غیر معمولی مربوط کالوں کے ذریعے مشترکہ تحقیقی تعاون پر اتفاق کیا۔ ای وی کے لیے بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر توجہ مختلف قسم کی لچکدار/کم قیمت/آسان بیٹریوں کے ذریعے بیٹری کی گردش پر مرکوز ہوگی۔ سمندری پلاسٹک کچرے میں، آبی گندگی کا پتہ لگانے، پیمائش اور تجزیہ کرنے اور سمندری ماحول پر آلودگی کے مجموعی اثرات کو کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی تیار کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

دونوں فریقوں نے ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کے لیے ہم آہنگی کے معیارات پر تعاون تلاش کرنے پر اتفاق کیا، جس میں کوآپریٹو، ہم آہنگ جانچ کے حل کے لیے پہلے سے معیاری تحقیق اور ای-موبلٹی کے شعبے میں علم کا تبادلہ شامل ہے۔ انھوں نے یہ بھی دریافت کرنے پر اتفاق کیا کہ ہائیڈروجن سے متعلقہ حفاظتی معیارات، معیارات کی سائنس کے ساتھ ساتھ گندے پانی کی صفائی کی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ اپٹیک کے طور پر پچھلے مشترکہ طور پر کیے گئے تحقیقی منصوبوں کے نتائج کے میدان میں تعاون کو کیسے بڑھایا جائے۔

 

تجارت، سرمایہ کاری اور لچکدار ویلیو چین پر ورکنگ گروپ 3

ہندوستان اور یوروپی یونین نے ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان قریبی اقتصادی شراکت داری قائم کرنے کے مقصد سے تجارت، سرمایہ کاری اور لچکدار ویلیو چین پر ورکنگ گروپ 3 کے تحت نتیجہ خیز بات چیت کا ذکر کیا۔ بڑھتے ہوئے چیلنجنگ جغرافیائی سیاسی تناظر میں، دونوں فریقوں نے دولت اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔ ورکنگ گروپ 3 کے تحت کام آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)، سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے (آئی پی اے) اور جغرافیائی اشارے کے معاہدے پر جاری مذاکرات کی تکمیل کرتا ہے جو الگ الگ راستوں پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

دونوں فریق شفافیت، پیشین گوئی، تنوع، سلامتی اور پائیداری کو ترجیح دے کر لچکدار اور مستقبل کے لیے تیار ویلیو چین کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں اطراف نے ایگری فوڈ، ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹس (اے پی آئی) اور کلین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان تینوں شعبوں میں کام کے منصوبوں پر اتفاق کیا جس کا مقصد ویلیو چین کو فروغ دینا ہے جو عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں۔

دونوں فریقوں نے تسلیم کیا کہ متعلقہ ترجیحی مارکیٹ تک رسائی کے مسائل کو ٹی ٹی سی فریم ورک کے اندر تعاون کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔ یورپی یونین کی طرف نے متعدد یورپی یونین پلانٹ مصنوعات کی مارکیٹنگ کو منظوری دینے کے بھارتی اقدامات کی تعریف کی جبکہ بھارتی فریق نے متعدد بھارتی آبی زراعت کے اداروں کی فہرست سازی اور زرعی نامیاتی مصنوعات کے برابری کا مسئلہ اٹھانے کی تعریف کی۔ دونوں فریقوں نے ٹی ٹی سی جائزہ کے طریقہ کار کے تحت ان موضوعات پر اپنی کوششیں جاری رکھنے اور ایک دوسرے کی نشان زد کیے گئے دیگر مسائل پر اپنی مصروفیات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقوں نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اسکریننگ کے بہترین طریقوں کے حوالے سے تبادلوں کا ذکر کیا جو کہ اقتصادی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے بڑھتی ہوئی اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔

ہندوستان اور یورپی یونین نے موجودہ چیلنجنگ جغرافیائی سیاسی تناظر میں ایک اینکر کے طور پر کثیر طرفہ تجارتی نظام کے تئیں اپنی وابستگی کو مضبوط کیا۔ ساتھ ہی، انھوں نے ڈبلیو ٹی او میں ضروری اصلاحات لانے کی ضرورت کو تسلیم کیا تاکہ یہ ممبران کی دلچسپی کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کر سکے۔ اس مقصد کے لیے، انھوں نے MC14 سمیت، ڈبلیو ٹی او کو ٹھوس نتائج فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اپنی بات چیت اور مشغولیت کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

شریک صدور نے ٹی ٹی سی کے تحت اپنی مصروفیات کو وسعت دینے اور گہرا کرنے اور ٹی ٹی سی کے اس کامیاب دوسرے اجلاس میں طے شدہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے اب سے ایک سال کے اندر ٹی ٹی سی کے تیسرے اجلاس کے لیے دوبارہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

********

ش ح۔ ف ش ع

U: 7676