Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکز اور آسام دونوں جگہ این ڈی اے کی حکومتیں بوڈو برادری کی اختیار دہی اور بوڈوں امنگوں کی تکمیل کے لیے بغیر تھکے کام کر رہی ہیں، یہ تمام کام مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہیں گے: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 فروری کو کوکراجھار میں منعقد ہونے والے یک روزہ تاریخی اسمبلی اجلاس کی ستائش کی ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ مرکز اور آسام دونوں جگہ این ڈی اے حکومتیں بوڈو برادری کی اختیار دہی اور بوڈو امنگوں کو پورا کرنے کے لیے بغیر تھکے کام کر رہی ہیں۔ یہ تمام کام مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہیں گے۔

کوکراجھار میں یک روزہ اسمبلی اجلاس سے متعلق آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت بسوا شرما کے اعلان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ  کی؛

’’ مرکز اور آسام دونوں جگہ این ڈی اے کی حکومتیں بوڈو برادری کی اختیار دہی اور بوڈوں امنگوں کی تکمیل کے لیے بغیر تھکے کام کر رہی ہیں۔یہ تمام کام مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہیں گے۔

میں کوکرا جھار کے اپنے دورے کے خوشگوار لمحات کو یاد کرتا ہوں جہاں  میں نے شاندار بوڈو ثقافت کا مشاہدہ کیا تھا۔‘‘

*****

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7111