وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے ای کورٹس پروجیکٹ مرحلہ سوم کو 7210 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے ساتھ چار سال (2023 کے بعد) پر محیط مرکزی سیکٹر اسکیم کے طور پر منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس’’ کے وژن کے مطابق ای- کورٹس مشن موڈ پروجیکٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اہم تحریک ہے۔ قومی ای گورننس پلان کے ایک حصے کے طور پرہندوستانی عدلیہ کے آئی سی ٹی کو فعال کرنے کے لیے ای کورٹس پروجیکٹ 2007 سے زیر عمل ہے، جس کا مرحلہ دوم 2023 میں ختم ہو گیا ہے۔ ہندوستان میں ای کورٹس پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کی جڑیں رسائی اور شمولیت کے فلسفے میں پیوست ہیں۔
مرحلہ اول اور مرحلہ دوم کے فوائد کو اگلی سطح پر لےجا کر ای کورٹس مرحلہ سوم کا مقصد روایتی ریکارڈز سمیت پورے عدالتی ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کر کے ڈیجیٹل، آن لائن اور کاغذ سے پاک عدالتوں کی طرف بڑھتے ہوئے انصاف کی زیادہ سے زیادہ آسانی کے نظام کو شروع کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ای-فائلنگ/ای-ادائیگیوں میں ہمہ گیریت لا کر تمام عدالتی احاطے میں ای-سیوا مراکز کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ یہ انٹیلجنٹ اسمارٹ سسٹمز لگائے گا جس سے ججوں اور رجسٹریوں کے لیے مقدمات کا شیڈول طے کرنے یا ترجیح دینے کے دوران ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی ممکن ہو سکے گی۔ مرحلہ سوم کا بنیادی مقصد عدلیہ کے لیے ایک یکساں ٹیکنالوجی پلیٹ فارم بنانا ہے، جو عدالتوں، قانونی چارہ جوئی اور دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ اور کاغذ کے بغیر انٹرفیس فراہم کرے گا۔
ای کورٹس مرحلہ سوم کی مرکزی امدادیافتہ اسکیم کو محکمہ برائے انصاف، وزارت قانون و انصاف، حکومت ہند اور ای کمیٹی، سپریم کورٹ آف انڈیا کی مشترکہ شراکت کے تحت عدالتی ترقی کے لیے متعلقہ ہائی کورٹس کے ذریعےلا مرکزیت کے انداز میں لاگو کیا جارہا ہے ۔اس کے ذریعہ ایک ایسا نظام وضع کیاجائے گا جو تمام متعلقہ فریقوں کے لیے مزید قابل رسائی، سستی، قابل اعتماد، پیشین گوئی اور شفاف بنا کر انصاف کی آسانی کو فروغ دے گا۔
ای کورٹس مرحلہ سوم کے اجزاء درج ذیل ہیں:
1 |
کیس ریکارڈز کی اسکیننگ، ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل تحفظ |
2038.40 |
|
2 |
کلاؤڈ انفراسٹرکچر |
1205.23 |
|
3 |
موجودہ عدالتوں کے لیے اضافی ہارڈ ویئر |
643.66 |
|
4 |
نئی قائم ہونے والی عدالتوں میں انفراسٹرکچر |
426.25 |
|
5 |
1150 ورچوئل کورٹس کا قیام |
413.08 |
|
6 |
4400 مکمل طور پر فعال ای سیوا کیندر |
394.48 |
|
7 |
کاغذ سے مبرا عدالت |
359.20 |
|
8 |
سسٹم اور ایپلیکیشن سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ |
243.52 |
|
9 |
سولر پاور بیک اپ |
229.50 |
|
10 |
ویڈیو کانفرنسنگ سیٹ اپ |
228.48 |
|
11 |
ای فائلنگ |
215.97 |
|
12 |
کنیکٹیویٹی (بنیادی + فالتو ) |
208.72 |
|
13 |
صلاحیت سازی |
208.52 |
|
14 |
300 کورٹ کمپلیکس کورٹ روم میں کلاس (لائیو آڈیو ویژول سٹریمنگ سسٹم) |
112.26 |
|
15 |
انسانی وسائل |
56.67 |
|
16 |
مستقبل کی تکنیکی ترقی |
53.57 |
|
17 |
عدالتی عمل کی دوبارہ انجینئرنگ |
33.00 |
|
18 |
معذوروں کے لیے دوستانہ آئی سی ٹی پر مبنی سہولیات |
27.54 |
|
19 |
این ایس ٹی ای پی |
25.75 |
|
20 |
آن لائن تنازعات کا حل (او ڈی آر) |
23.72 |
|
21 |
معلومات کے بندوبست کا نظام |
23.30 |
|
22 |
ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ کورٹس کے لیے ای آفس |
21.10 |
|
23 |
انٹر آپریبل کریمنل جسٹس سسٹم (آئی سی جی ایس) کے ساتھ انضمام |
11.78 |
|
24 |
ایس 3 واس پلیٹ فارم |
6.35 |
|
|
میزان |
7210 |
|
نمبر شمار | اسکیم جزو | تخمینہ لاگت (کل کروڑ روپے میں) |
---|
اسکیم کے متوقع نتائج درج ذیل ہیں:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1907546
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1910056
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1941500
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1945462
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1884164
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1848737
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/sep/doc2023913251301.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ن ا۔
U- 9462
With the Cabinet approval of eCourts Project Phase III, we are ushering in a new era of justice delivery in India. Integrating advanced technology will make our judicial system more accessible and transparent. https://t.co/sjbrBZyPUp https://t.co/SdiLn3sNpN
— Narendra Modi (@narendramodi) September 13, 2023