نئی دہلی، 6 جون 2018/وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ہندستان کے محکمہ ڈاک تار اور روس کے ڈاک تار( روسی فیڈریشن کی جوائنٹ اسٹاک کمپنی مارکا) کے درمیان مشترکہ طور پر ڈاک ٹکٹیں جاری کرنے کے سلسلہ میں کئے گئے ایک سمجھوتے کو منظوری دے دی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان ڈاک ٹکٹوں میں تعاون قائم ہوسکے گا اور ڈاک ٹکٹیں جاری کرنے کے شعبے میں آپسی فائدہ کے آپریشنل مہارت کی سمت آگے بڑھا جاسکے گا۔
ہندستان اور روس کے درمیان جو باہمی تعلقات ہیں وہ آپسی مفاد کے تعلقات پر مبنی ہیں۔ ہند اور روس کے درمیان باہمی تعلقات کے تمام شعبو ں کو زبردست تعاون حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ح ا ۔ ج۔
U- 2956