وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور پاپوا نیو گنی کی وزارت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی کے درمیان آبادی کے پیمانے پر لاگو کیے گئے کامیاب ڈیجیٹل حل کے اشتراک کے میدان میں تعاون کے لیے 28 جولائی 2023 کو دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کو اپنی منظوری دی۔
تفصیل:
ایم او یو کا مقصد دونوں ممالک کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کو نافذ کرنے میں قریبی تعاون، تجربات کے تبادلے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مبنی حل (یعنی انڈیا اسٹیک) کو فروغ دینا ہے۔
ایم او یو دونوں فریقوں کے دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور 3 سال کی مدت تک نافذ رہے گا۔
اثر:
ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (DPI) کے شعبے میں G2G اور B2B دونوں باہمی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔
ایم او یو آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے بہتر تعاون کا تصور پیش کرتا ہے۔
پس منظر:
ایم ای آئی ٹی وائی (MeitY) آئی سی ٹی کے شعبے میں دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد ممالک اور کثیر جہتی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ اس مدت کے دوران، MeitY نے آئی سی ٹی ڈومین میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کی اپنی ہم منصب تنظیموں/ایجنسیوں کے ساتھ ایم ا ویو/ایم او سی/معاہدے کیے ہیں۔
یہ ملک کو ڈیجیٹل طور پر با اختیار معاشرے اور علمی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت کے مختلف اقدامات جیسے ڈیجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت، میک ان انڈیا کے عین مطابق ہے۔ اس بدلتے ہوئے تناظر میں، باہمی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے کاروباری مواقع تلاش کرنے، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
پچھلے کچھ سالوں میں، ہندوستان نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (DPI) کے نفاذ میں قیادت کا مظاہرہ کیا ہے اور کووڈ عالمی وبا کے دوران بھی کامیابی کے ساتھ عوام کو خدمات فراہم کی ہیں۔ اس کے نتیجے میں، بہت سے ممالک نے ہندوستان کے تجربات سے سیکھنے اور ہندوستان کے ساتھ مفاہمت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انڈیا اسٹیک سلوشنز ایک DPI ہے جسے انڈیا نے آبادی کے پیمانے پر عوامی خدمات تک رسائی اور فراہمی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا اور نافذ کیا ہے۔ اس کا مقصد رابطے کو بڑھانا، ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینا اور عوامی خدمات تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کو قابل بنانا ہے۔ یہ کھلی ٹیکنالوجیز پر مبنی ہیں، اور صنعت اور کمیونٹی کی شراکت کو استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو اختراعی اور جامع حل کو فروغ دیتے ہیں۔ اگرچہ ہر ملک کو ڈی پی آئی بنانے میں مخصوص ضروریات اور چیلنج کا سامنا ہوتا ہے، اس کے باوجود بنیادی فعالیت وہی رہتی ہے، جو عالمی تعاون کی اجازت دیتی ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
11-10-2023
U: 10691