Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) قانون، 2002 کے تحت ایک قومی سطح کی کثیر ریاستی کوآپریٹو ایکسپورٹ سوسائٹی کے قیام کو منظوری دی


عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے کثیر ریاستی کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) قانون، 2002 کے تحت متعلق وزارتوں، خاص طور سے وزارت خارجہ اور محکمہ مالیات، کامرس اور صنعت کی وزارت کے تعاون سے ایک قومی سطح کی کوآپریٹو سوسائٹی کے قیام اور فروغ کے ایک تاریخی فیصلہ کو منظوری دے دی ہے۔ متعلقہ مرکزی وزارتیں ’مکمل حکومت کے نقطہ نظر‘ پر عمل کرتے ہوئے اپنی برآمدات سے متعلق پالیسیوں، منصوبوں اور ایجنسیوں کے توسط سے کوآپریٹو سوسائٹیز اور متعلقہ اداروں کے ذریعے تیار کردہ تمام اشیاء اور خدمات  کی برآمد کے لیے مجوزہ  سوسائٹی کو تعاون فراہم کریں گی۔

مجوزہ سوسائٹی برآمد کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے ایک وسیع (امبریلا) تنظیم کے طور پر کام کرتے ہوئے کوآپریٹو سیکٹر سے برآمد پر زور دے گی۔ اس سے عالمی بازاروں میں کوآپریٹو سوسائٹیز کی برآمدی صلاحیت کو رفتار دینے میں مدد ملے گی۔ مجوزہ سوسائٹی ’مکمل حکومت کے نقطہ نظر‘ کے توسط سے کوآپریٹو سوسائٹیز کو حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کی مختلف برآمداتی اسکیموں اور پالیسیوں کا فائدہ حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ یہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے جامع ترقیاتی ماڈل کے توسط سے ’سہکار سے سمردھی‘ کے مقصد کو حاصل کرنے میں بھی مدد کرے گی، جہاں ممبران، ایک طرف اپنی اشیاء اور خدمات کی برآمد کے ذریعے بہتر قیمت حاصل کریں گے، وہیں دوسری طرف وہ سوسائٹی کے ذریعے  تیار کردہ سرپلس کے ذریعے بھی مستفید ہوں گے۔

مجوزہ سوسائٹی کے توسط سے ہونے والی اعلیٰ برآمد کے سبب کوآپریٹو سوسائٹیز مختلف سطحوں پر اپنی اشیاء اور خدمات کی پیداوار میں اضافہ کریں گی، جس سے کوآپریٹو سیکٹر میں روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ اشیاء کی ڈبہ بندی اور بین الاقوامی معیاروں کے مطابق خدمات کو بہتر بنانے سے بھی روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہوں گے۔ کوآپریٹو پیداواروں کی برآمد میں اضافہ، ’’میک ان انڈیا‘‘ کو بھی  آگے بڑھائے گا، جس سے آخرکار آتم نربھر بھارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 355