Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے نقل و حمل کی تعلیم کے شعبے میں ہندوستان اور روس کے درمیان اشتراک وتعاون کے لئے مفاہمت نامے کی توثیق کی


 

نئی دہلی،یکم نومبر 2018؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کا بینہ نے 5 اکتوبر 2018ء کو ہوئے درج ذیل سمجھوتوں: ایک مفاہمت نامہ (ایل او سی) اور اشترا ک وتعاون سے متعلق معاہدہ (ایم او سی) کی توثیق کر دی ہے۔

  1. نقل و حمل کی تعلیم کے شعبے میں اشتراک وتعاون قائم کرنے کے لئے شاہراہوں کی وزارت، حکومت ہند اور روسی فیڈریشن کے درمیان مفاہمت نامہ۔
  2. ریلویز کے شعبے میں تکنیکی اشتراک وتعاون کے لئے ہندوستان اور جوائنٹ اسٹاک کمپنی ‘‘رشین ریلویز’’ کے درمیان اشتراک و تعاون سے متعلق معاہدہ ۔

اس مفاہمت نامہ ؍اشتراک وتعاون سے متعلق معاہدہ سے ہندوستانی ریلویز کو ریلوے کے شعبے میں جدید ترین ترقیات اور معلومات کے آپسی تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو سکےگا۔ علاوہ ازیں اس کے ذریعے تکنیکی ماہرین، رپورٹوں اور تکنیکی دستاویزات، مخصوص ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ٹریننگ اور سیمینار؍ورکشاپ کے تبادلے میں آسانی فراہم ہوگی۔ اس کے علاوہ معلومات کے تبادلے کے لئے دیگرشعبوں میں بھی بات چیت میں آسانی ہوگی۔

اس مفاہمت نامے سے ٹرانسپورٹ( نقل و حمل) کی تعلیم کی تیاری کے لئے کلیدی شعبوں میں اشتراک وتعاون میں اضافہ ہوگا۔ اس سے ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے شعبے میں مخصوص تجاویز کی تیاری میں آسانی ہوگی۔ ان تجاویز میں تجارتی-اقتصادی، سائنٹفک- ٹیکنیکل اور ثقافتی اشتراک وتعاون سے متعلق بین حکومتی روس-ہند کمیشن کے فریم ورک کے اندر ان کا نفاذ بھی شامل ہیں۔

اس مفاہمت نامے سے درج ذیل شعبوں میں تکنیکی اشترا ق و تعاون قائم ہوسکے گا:

  1. ناگپور –سکندرآباد سیکشن کی ترقی کے لئے پروجیکٹ کا نفاذ، اس میں مسافرٹرینوں کی رفتار 200کلومیٹر فی گھنٹہ تک کرنے کے علاوہ اس سیکشن کی ممکنہ توسیع شامل ہے، جس کے تحت اس کو انڈین ریلوے(آئی آر)نیٹ ورک کے دیگر سمتوں سے جوڑنا ہے۔
  2. ہندوستانی ریلویز کے تمام علاقائی ریلویز کو باہم جوڑنے کے لئے علاقائی سطح پر، نیز ڈویژنل ریلوے یا اس سے بھی اعلیٰ نیٹ ورک پر باہم ملنے والی ٹریفک کے بندوبست کے لئے ایک سنگل  ٹریفک کنٹرول سینٹر کو نافذ کرنا۔
  3. ایک مسابقتی سگنگلنگ اور انٹر لاکنگ نظام کی مشترکہ تیاری اور نفاذ  کے لئےادارہ قائم کرنا۔
  4. سیمی ہائی اسپیڈ اور اس سے زیادہ اسپیڈ کے لئے ٹرن آؤٹ سوئچ کی  تیاری اورسپلائی۔
  5. روس کے ریلوے سے منسلک اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ  مل کر ہندوستانی ریلوے کے ملازمین کو تربیت فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی لیاقت میں بہتری لانا۔
  6. مال بردار ٹرینوں اور جہازوں کے لئے بہترین طریقہ کار۔
  7. ہندوستان میں کثیر ماڈل ٹرمنل کی مشترکہ تیاری۔

پس منظر

ریلویز کی وزارت نے ریلوے کے شعبے میں تکنیکی اشتراک و تعاون کے لئے متعدد وغیر ملکی حکومتوں اور قومی ریلویز کے ساتھ مفاہمت ناموں (ایم او یو) اور اشتراک وتعاون سے متعلق معاہدوں(ایم او سی) پر دستخط کئے ہیں۔ اشتراک وتعاون کے لئے شناخت شدہ شعبوں میں ہائی اسپیڈ ریل،موجودہ ریلوے راستوں پر ٹرینوں کی رفتار بڑھانا، عالمی معیار کے اسٹیشنوں کو تیارکرنا، بھاری فاصلہ آپریشن اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچوں کی جدید کاری شامل ہیں۔ریلویز کی وزارت ، حکومت ہند اور دیگر ملکوں کے درمیان ہوئے اس اشتراک وتعاون کو ریلوے ٹیکنالوجی اور آپریشن کے شعبوں میں ترقیات سے متعلق معلومات کے تبادلے، علم کو ساجھاکرکے، تکنیکی دورے اور آپسی مفادات کے شعبوں میں ٹریننگ، سیمینار اور ورکشاپ کے انعقاد کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔

 

م ن۔م ع۔ن ع

U: 5598