Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے علاقائی ہوابازی میں ساجھیداری پر برکس ملکوں کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی


 

نئی دہلی،18؍جولائی،وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  علاقائی ہوابازی ، ساجھیداری تعاون کے بارے میں برکس ملکوں کے درمیان ، جن میں برازیل ، روس ، بھارت ، چین ا ور جنوبی افریقہ شامل ہیں،  مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

خصوصیات:

 اس کا مقصد یہ ہے کہ برکس ممالک شہری ہوابازی کے شعبے میں تعاون کے لئے ایک ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام سے فائدہ اٹھاسکیں۔ تعاون کے لئے مندرجہ ذیل شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

  • عوامی پالیسیاں اور علاقائی خدمات میں بہترین پریکٹس۔
  • علاقائی ہوائی اڈے۔
  • ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچوں کا بندوبست اور  ہوائی جہازوں کی خدمات۔
  • ریگولیٹری ایجنسیوں کے درمیان تکنیکی تعاون۔
  • اختراعات ۔
  •  عالمی اقدامات پر غو وخوض سمیت ماحولیات کی پائیداری۔
  • اہلیت اور تربیت۔
  • دیگر شعبوں میں تعاون۔

 

 

U-3678