Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے


 

نئیدہلی،10۔جنوری ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں سینٹرل انڈسٹریل  سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف )  کے گروپ اے کے  ایگزیکٹیو کیڈر کے کیڈر  ریویو   کے عمل    کو منظور ی  دے دی  ، جس کی رو سے اسسٹنٹ کمانڈنٹ سے  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدے تک  کے پچاس عہدے   قائم کئے جاسکیں  گے ،جس کا مقصد سی آئی ایس ایف   کے سینئیر ڈیوٹی عہدوں پر  نگراں عملے   میں اضافہ کرنا ہے ۔

          سی آئی ایس ایف کیڈر کی      تشکیل نو سے  گروپ اے کے عہدوں میں اضافہ ہوجائے گا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے دو مناصب   انسپکٹر جنرل  کے سات عہدوں  ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے 8   عہدوں  اور کمانڈنٹ کے 8 عہدوں کے اضافے کے ساتھ  یہ تعداد 1252  سے بڑھ کر 1277  ہوجائے گی۔

کیڈر ریویو کے مضمرات :

          سی آئی ایس ایف میں گروپ اے کے ان عہدوں کی  تشکیل کے بعد  اس فورس کی  نگرانی  ، اثر انگیزی اور اہلیت سازی میں اضافہ ہوجائے گا اور   گروپ اے کے کیڈر ریویو   کے بعد   مجوزہ عہدوں کی   بروقت تشکیل کی جاسکے گی ،جس سے اس فور س کی نگراں اور انتظامی اہلیتوں میں  اضافہ ہوسکے گا۔

پس منظر :

          واضح ہوکہ  سی آئی ایس ایف کا قیام  سی آئی ایس ایف ایکٹ 1968   کے   1983  کے ترمیم شدہ    ایکٹ  کے تحت     ملک کی  مسلح افواج کے طور پر عمل میں لایا گیا تھا ۔سی آئی ایس ایف کا ابتدائی چارٹر یہ تھا کہ   پبلک سیکٹر اداروں کے اثاثوں  کے تحفظ وسلامتی کو یقینی بنایاجاسکے ۔بعد ازاں  1989  ، 1999 اور 2009  کی  ترامیم کے بعد     اس کے ڈیوٹی چارٹر آف ڈیوٹیز    اور سکیورٹی کور میں  پرائیویٹ سیکٹر کے یونٹوں   اور  مرکزی سرکار کے ذریعہ تفویض  کئے جانے والے دیگر فرائض کو بھی شامل کرلیا گیا ۔ 

           سی آئی ایس ایف کا قیام   1969  میں  تین بٹالینوں کے ساتھ عمل میں لایا گیا تھا ۔ اس فورس میں    دیگر سی اے پی ایف دستوں جیسا بٹالینوں کا  نظام موجود نہیں ہے ۔سوائے اس کے کہ اس میں  بارہ بٹالینیں  اور ایچ کیو آر یعنی مرکزی دفاتر شامل ہیں۔  سردست   اس فورس کے ذریعہ  ملک میں      59  ہوائی اڈوں سمیت  336 صنعتی اداروں کو حفاظت  وسلامتی کی  خدمات فراہم کرائی جارہی ہیں ۔ 1969  میں  3192  نفوس کی منظور شدہ نفری کے ساتھ قائم ہونے والی سی آئی ایس ایف کی افراد ی طاقت اب 30  جون 2017  کو بڑ ھ  کر ایک لاکھ 49  ہزار 88  افراد کی نفری  پر مشتمل ہوگئی ہے ۔سی آئی ایس ایف کا ہیڈ  کوارٹر دہلی میں ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کے ایک افسر اس کی سربراہی کے فرائض  انجام دیتے ہیں ۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-210