وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے جدت طرازی کے ذریعے اختراعی ماحولیاتی نظام کو بڑھانے کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور جمہوریہ ہند کے درمیان مفاہمت نامے (ایم او یو) کے مسودے کو منظوری دی۔
پانچواں ہند-امریکہ تجارتی مکالمہ 10 مارچ 2023 کو 8 سے 10 مارچ کے درمیان امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کے دورہ کے دوران ہواتھا۔ میٹنگ میں تجارتی مکالمے کو سپلائی چین کی لچک، موسمیاتی اور صاف ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون، جامع ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے، اور خاص طور پر ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے لیے وبا کے دور کے بعد کی اقتصادی بحالی میں سہولت فراہم کرنے پر اسٹریٹجک توجہ کے ساتھ دوبارہ شروع کیا گیا۔ اس میں کمرشل ڈائیلاگ کے تحت ٹیلنٹ، انوویشن اور انکلوسیو گروتھ (ٹی آئی آئی جی ) پر ایک نئے ورکنگ گروپ کا آغاز شامل تھا۔ یہ نوٹ کیا گیا کہ یہ ورکنگ گروپ آئی سی ای ٹی کے اہداف کے لیے کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کی کوششوں کی بھی حمایت کرے گا، خاص طور پر تعاون کے لیے مخصوص ریگولیٹری رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے اور مشترکہ سرگرمیوں کے لیے مخصوص آئیڈیاز کے ذریعے اسٹارٹ اپس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہمارے اختراعی ماحولیاتی نظام کے درمیان زیادہ سے زیادہ رابطے کو فروغ دینے میں۔
جون 2023 میں صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں “انوویشن ہینڈ شیک” کے قیام کے لیے توجہ مرکوز کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے جو دونوں فریقوں کے متحرک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مربوط کرے گا، تعاون کے لیے مخصوص ریگولیٹری رکاوٹوں کو دور کرے گا، اور جدت طرازی اور ملازمت کے شعبوں کی ترقی کو فروغ دے گا، خاص طور پر اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز (سی ای ٹی ) کے شعبہ میں۔ انوویشن ہینڈ شیک کے تحت تعاون کو باضابطہ بنانے اور رہنمائی کو نافذ کرنے کے لیے، 14 نومبر 2023 کوامریکہ کے سان فرانسسکو، میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان انوویشن ہینڈ شیک پر ایک جی 2جی ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔
تعاون کے دائرہ کار میں انڈیا- یو ایس انوویشن ہینڈ شیک ایونٹس، نجی شعبے کے ساتھ گول میزکانفرنسز ، بشمول ہیکاتھون اور “اوپن انوویشن” پروگرام، معلومات کا تبادلہ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ ایم او یو نے 2024 کے اوائل میں ہندوستان اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہونے والے مستقبل کے دو انوویشن ہینڈ شیک ایونٹس کی بنیاد رکھی، جس میں ایک سرمایہ کاری فورم شامل ہے جس کا مقصد امریکی اور ہندوستانی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو اپنے اختراعی خیالات اور مصنوعات کو مارکیٹ میں لے جانے میں مدد کرنا ہے اور ایک “ہیکتھون” سلیکن ویلی میں جہاں امریکی اور ہندوستانی اسٹارٹ اپ عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کے لیے آئیڈیاز اور ٹیکنالوجیز پیش کریں گے۔
ایم او یو ہائی ٹیک سیکٹر میں تجارتی مواقع کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
*****
U.No:2501
ش ح۔م م ۔س ا