وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج روپے ڈیبٹ کارڈ اور کم رقم والے [2000 روپئے تک] بھیم – یو پی آئی لین-دین [استعمال کرنے والے فرد -سے-کاروباری (پی 2 ایم)] کو فروغ دینے کے لئے ایک ترغیابی اسکیم کو منظوری دی ہے۔
اس اسکیم کے تحت سرکار کے ذریعہ تحویل میں لئے جانے والے بینکوں کو روپے ڈیبٹ کارڈ اور کم قیمت والے بھیم-یو پی آئی ادائیگی کے توسط سے کئے گئے لین -دین کی قدر (پی 2 ایم) کا فیصد ادا کرکے ترغیب دی جائے گی۔ اس اسکیم کا یکم اپریل ، 2021 سے موثر ایک سال کی میعاد کے لئے تخمینہ مالی رقم 1300 کروڑ روپئے ہے۔
یہ اسکیم تحویل میں لینے والے بنکوں کو مضبوط ڈیجیٹل ادائیگی ایکو-سسٹم کی تعمیر اور روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم- یو پی آئی ڈیجیٹل لین دین کو آبادی کے سبھی شعبوں اور حلقوں میں فروغ دینے اور ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کو اور مزید مستحکم بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔
یہ اسکیم روایتی بینکنگ اور مالی نظام سے باہر اور بینک سہولت سے محروم اور حاشیہ پر رہنے والی آبادی کے لئے آسان دیجیٹل ادائیگی کے طریقوں کو وضع کرنے میں مدد کرے گی۔
بھارت آج دنیا کے سب سےموثر ادائیگی کے بازاروں میں سے ایک ہے۔ یہ ترقی بھارت سرکار کی پہل اور ڈیجیٹل ادائیگی ایکو-سسٹم کے مختلف پلیئرس کے اختراع کا نتیجہ ہے۔ یہ اسکیم فن ٹیک اسپیس میں تحقیق، ترقی ارو اختراع کو مزید فروغ دے گی اور سرکار کو ملک کے مختلف حصوں میں ڈیجیٹل ادائیگی کو اور زیادہ مضبوط بنانے میں بھی مددگار ہوگی۔
پس منظر
یہ اسکیم ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو مزید فروغ دینے کے لئے سرکار کی ذریعہ کئے گئے بجٹ اعلانات (مالی سال 22-2021) کی تعمیل میں تیار کی گئی ہے۔
************
ش ح۔ف ا۔ م ص
(U:14308)