وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے تلنگانہ ریاست میں سمکا سرا کا سینٹر یونیورسٹی کے قیام کے لئے سینٹرل یونیورسٹیز قانون 2009 میں ترمیم کے بل 2023 کے نام سے ایک بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لیے اپنی منظوری دے دی ہے۔یہ یونیورسٹی تلنگانہ ریاست کے مولوگو ضلع میں قائم کی جائے گی، جیسا کہ آندھرا پردیش کی تنظیم نو قانون 2014کا(نمبر 6)کے تیرہویں شیڈول میں فراہم کیا گیا ہے۔
اس کے لئے 889.07کروڑ روپے فنڈز کی گنجائش ہوگی۔نئی یونیورسٹی نہ صرف ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنائے گی، بلکہ اعلیٰ تعلیم کی رسائی میں بھی اضافہ کرے گی۔ اس کے علاوہ قبائلی آبادی کے فائدے کے لیے قبائلی فن، ثقافت اور علم کے روایتی نظام میں تدریسی اور تحقیقی سہولیات فراہم کرکے اعلیٰ تعلیم اورجدید علم کے مواقع کو بھی فروغ دے گی۔ ریاست میں یہ نئی یونیورسٹی اضافی صلاحیت بھی پیدا کرے گی اور علاقائی عدم توازن کو دور کرنے کی کوشش کرے گی۔
************
ش ح۔ح ا۔ن ع
(U: 10352