Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی کابینہ نے ایم ایم ٹی سی لمٹیڈ کے ذریعے جاپان اور جنوبی کوریا کے لئے خام لوہے کی سپلائی کے لئے طویل مدتی سمجھوتوں کو منظوری دی


نئی دہلی؍25 اپریل2018،وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ایم ایم ٹی سی لمٹیڈ کے ذریعے یکم اپریل 2018 سے 31مارچ 2023 تک یعنی مزید پانچ سال کے لئے جاپان کی فولاد ملوں(جے ایس ایم) اور جنوبی کوریا  کی پوسکو کو گریڈ پلس کے 64 فیصد سے زیادہ لوہے کے  سامان کی اقسام (لمس اینڈ فائنس) کی سپلائی کے لئے طویل مدتی سمجھوتوں کی تجدید کو منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات:

  1. موجودہ طویل مدتی سمجھوتے 31 مارچ 2018 تک ویلڈ ہیں۔جاپان کی اسٹیل ملوں اور جنوبی کوریا کی پوسکو کے ساتھ تجدید شدہ طویل مدتی سمجھوتے یکم اپریل 2018 سے 31 مارچ 2023 تک کی پانچ سال کی مدت کے لئے ہوں گے۔
  2. طویل مدتی سمجھوتے کے تحت ہر سال برآمد کئے جانے والے خام لوہے کی مقدار کی رینج کم سے کم سالانہ 3.80 ملین ٹن سے لے کر 5.50 ملین ٹن (زیادہ سے زیادہ) سالانہ ہوگی اور اس کے تحت این ایم ڈی سی اور غیر این ایم ڈی سی دونوں ہی اصل خام  لوہے  کے ساتھ ہوگی۔جبکہ بیلاڈیلا لپمس(گولے) کی برآمدکی مقدار  کی حدسالانہ 1.81 ملین میٹرک ٹن اور بیلا ڈیلا فائنس(باریک) کی برآمد کی مقدار کی حد سالانہ 2.71 ملین میٹرک ٹن ہوگی۔
  3. ان طویل مدتی سمجھوتوں کے تحت ایم ایم ٹی سی لمٹیڈ  کے ذریعے جاپان کی اسٹیل ملوں اور جنوبی کوریا کی پوسکو کو سپلائی کے لئے مجوزہ خام لوہے کی مقدار کی حد 64 فیصد سے زیادہ ہوگی۔اس کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کی پوسکو

1.20-0.80ملین ٹن سالانہ

جاپان کی اسٹیل ملیں 4.30-3.00ملین ٹن سالانہ
  1. ایف او بی قیمت کے 2.8 فیصد کے کاروباری مارجنگ کے ساتھ ایم ایم ٹی سی کے ذریعے واحد ایجنسی آپریشن اور برآمدات کی موجودہ پالیسی آگے بھی جاری رہے گی۔

فائدے:

طویل مدتی سمجھوتوں کے تحت خام لوہے کی برآمدات سے جاپان اور جنوبی کوریا جیسے مضبوط ساجھیدار ملکوں کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اور برآمداتی بازارحاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ غیر ملکی زر مبادلہ ملک میں آسکے گا۔

مذکورہ سمجھوتے سے ہندوستان کو اپنے خام لوہے کے لئے بین الاقوامی بازار حاصل کرنے اورمضبوط معاشی ، ایکو نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی، جو کانکنی ، لوجسٹک اور متعلقہ شعبوں میں براہ راست اور بلاواسطہ روزگار فراہم کراتا ہے۔

پس منظر:

ہندوستان سے جاپان کو خام لوہے کی برآمد کی تاریخ لگ بھگ 6دہائی پرانی ہے اوریہ  جاپان کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ ایم ایم ٹی سی 1963 سے جاپان کی اسٹیل ملوں کو خام لوہا سپلائی کررہی ہے اور جنوبی کو ریا کو 1973 سے خام لوہا سپلائی کررہی ہے۔خام لوہے کی سپلائی کے لئے جاپان کی اسٹیل ملوں اور جنوبی کوریا کی پوسکو کے ساتھ موجودہ طویل مدتی سمجھوتے  تین سال کی مدت کے لئےتھے، جو 31 مارچ 2018 کو ختم ہوگئے۔مرکزی کابینہ نے 24 جون 2015 کو منعقد اپنی میٹنگ میں ایم ایم ٹی سی لمٹیڈ کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ 18-2015 تک تین سال کی مدت کے لئے خام لوہے کی سپلائی کے لئے جاپان کی اسٹیل ملوں اور جنوبی کوریا کی پوسکو کے ساتھ سمجھوتے کرے۔

 

م ن۔ح ا۔ن ع

U: 2269