وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کو قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور جمہوریہ اٹلی کے ڈپارٹمنٹ آف سول پروٹیکشن آف دی پریزیڈنسی آف دی کونسل آف منسٹرس کے درمیان ہوئے آفات کے خطرے کو کم کرنے اور بندوبست کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی قراردادسے باخبر کرایا گیا۔
فوائد :
آفات کے خطرے کو کم کرنے اور بندوبست کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی قرارداد پر بھارت کی طرف سے این ڈی ایم اے اور جمہوریہ اٹلی کے ڈپارٹمنٹ آف سول پروٹیکشن آف دی پریزیڈنسی آف دی کونسل آف منسٹرس نے دستخط کئے تھے۔
اس مفاہمتی قرارداد کے تحت ایک ایسا نظام بنایا جائے گا ، جس سے بھارت اور اٹلی دونوں کو فائدہ ہوگا۔ اس کے تحت دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے آفات کے بندوبست کے نظام سے فائدہ ہوگا اور آفات کے بندوبست کے شعبے میں تیاری ، ردعمل اور صلاحیت سازی کے شعبوں کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔
قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) اور جمہوریہ اٹلی کے ڈپارٹمنٹ آف سول پروٹیکشن آف دی پریزیڈنسی آف دی کونسل آف منسٹرس کے مابین آفات کے خطرے کو کم کرنے اور بندوبست کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی قرارداد پر جون 2021 میں دستخط کئے گئے تھے۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 9023)