نئی دہلی 07 نومبر۔مرکزی کابینہ نے جس کی صدارت وزیر اعظم جناب نریند ر مودی نے کی ۔ آب وہوا کی تبدیلی اور ماحولیات کے شعبے میں تکنیکی تعاون کے سلسلے میں بھارت اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مفاہمت نامے پچھلی تاریخوں سے منظوری دے دی ہے ۔ اس مفاہمت نامے پر 13 ستمبر 2019 کو دستخط کئے گئے تھے ۔
بڑے اثرات:
ماحو ل کی خرابی کا اثر معاشرے کے سماجی اور اقتصادی طور پر کمزور طبقوں پر زیادہ ہوتا ہے ۔ ماحولیات کی خرابی کو دور کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوشش کا نتیجہ یہ ہوگا کہ معاشرے کے سبھی طبقوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا۔
فوائد :
اس مفاہمت نامے کے ذریعہ ماحولیات کے تحفظ اورقدرتی وسائل کے بندوبست کےشعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی اور طویل مدتی تعاون کے قیام اورفروغ میں مدد ملے گی۔یہ تعاون دونوں ملکوں کی یکساں کوششوں اور باہمی فائدے پر مبنی ہوگا۔اس میں دونوں میں سے ہرایک ملک کے قوانین اور ضابطوں کی پاسداری کا خیال رکھا جائے گا۔اس میں دونوں ملکوں کے درمیان اطلاعات اور ٹکنالوجی کے تبادلے کے ذریعہ عوامی جوابدہی میں بھی اضافہ ہوگا ۔اس کے علاوہ امید ہے کہ اس سے بہتر ماحولیات کے تحفظ بہتر حفاظت ، آب وہوا کی تبدیلی کے بہتر بندوبست اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کے موزوں جدیدترین ٹکنالوجی اور بہترین تجربات فراہم ہوں گے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-4982