نئی دہلی، 14 /اکتوبر 2020 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے درج ذیل کو منظوری دی ہے:
اس پروجیکٹ میں 6 ریاستیں – ہماچل پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور اڈیشہ شامل ہیں۔ ان نشان زد ریاستوں کو تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کی مختلف تدابیر کے لئے مدد فراہم کی جائے گی۔ اس پروجیکٹ کے علاوہ پانچ ریاستوں – گجرات، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ اور آسام میں بھی اسی طرح کے اے ڈی بی امداد یافتہ پروجیکٹ نافذ کرنے کی بھی بات ہے۔ سبھی ریاستیں اپنے تجربے اور بہترین طور طریقوں کو مشترک کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کریں گی۔
اسٹارس پروجیکٹ، بہتر لیبر مارکیٹ نتائج کے لئے بہتر تعلیمی نتائج اور اسکولوں کے ذریعے ٹرانزیشن اسٹریٹیجیز کے ساتھ کام کرنے کے لئے راست جڑاؤ کے ساتھ تدابیر کو فروغ دینے، نافذ کرنے، تجزیہ کرنے اور بہتری لانے میں ریاستوں کی مدد چاہتا ہے۔ اسٹارس پروجیکٹ کا بحیثیت مجموعی فوکس اور اس کے اجزاء معیار پر مبنی تعلیمی نتائج کی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
اس پروجیکٹ میں منتخب ریاستوں میں مداخلتوں کے توسط سے بھارت کے اسکولی نظام تعلیم میں جامع نگرانی اور پیمائشی سرگرمیوں میں بہتری لانے کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ ان نتائج کے ساتھ فنڈ کے حصول اور تقسیم کو جوڑکر حقیقی نتائج کے ساتھ ان پٹ اور آؤٹ پٹ کے رکھ رکھاؤ کے التزام سے توجہ مرکوز کرنے کے عمل میں تبدیلی لاتا ہے۔
اسٹارس پروجیکٹ کے دو اہم اجزاء ہیں:
اس کے علاوہ اسٹارس پروجیکٹ میں قومی جزو کے تحت کنٹن جینسی ایمرجنسی رسپانس کمپونینٹ (سی ای آر سی) شامل ہیں، جو اسے کسی قدرتی مصنوعی اور صحت سے متعلق تباہ کاریوں کے لئے زیادہ جواب دہ بنائیں گے۔ یہ اسکول بندی / بنیادی ڈھانچہ سے متعلق نقصان، غیرتشفی بخش سہولیات اور ریموٹ لرننگ میں مدد فراہم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے لرننگ لوس کو بڑھاوا دینے والے حالات سے نمٹنے میں حکومت کی مدد کریں گے۔ سی ای آر سی کمپونینٹ مالی مدد کی فوری ازسرنو درجہ بندی اور آسان مالی گزارشات سے متعلق عمل کے استعمال میں مدد کرے گا۔
آتم نربھر ابھیان کے جزو کے طور پر پی ایم ای-ودیا، فاؤنڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومیریسی مشن اور نیشنل کریکولر اینڈ پیڈاگوگیکل فریم ورک فار ارلی چائلڈہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن کے لئے پروگرام جیسے اقدامات پر زور دینا بھی اسٹارس پروجیکٹ کا ہدف ہے۔
چنندہ ریاستوں میں گریڈ 3 زبان میں کم از کم مہارت والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہونا، سیکنڈری اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کی شرح میں بہتری، گورنینس انڈیکس اسکور میں اضافہ، لرننگ اسیسمنٹ سسٹمز کی مضبوطی، ریاستوں کے درمیان تدریسی سہولتوں کے لئے شراکت داری کا فروغ اور بی آر سی و سی آر سی کی ٹریننگ کے توسط سے غیرمرکوز بندوبست کے لئے منصوبہ بندی اور بندوبست سے متعلق صلاحیتوں کی مضبوطی، عمدہ تعلیمی خدمات کی فراہمی کے لئے ہیڈ ٹیچروں اور پرنسپلوں کی ٹریننگ کے ذریعے اسکول کے بندوبست کی مضبوطی اس پروجیکٹ کے کچھ قابل توجہ نتائج ہیں۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 6376
The STARS project, which was approved by the Cabinet today, strengthens our efforts to transform the education sector and improve the quality of learning. https://t.co/HaJJVI72t5
— Narendra Modi (@narendramodi) October 14, 2020