نئی دہلی،27؍نومبر:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نےانسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے ، اسمگلنگ کے شکار لوگوں کو چھڑانے، ان کی بازیابی اور بازآباد کاری، انہیں ان کے وطن واپس بھیجنے سے متعلق باہمی تعاون پر ہندوستان اور میانمار کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔
مفاہمت نامے کے مقاصد ہیں:
پس منظر:
انسانوں کی اسمگلنگ سے قومی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی منفی مضمرات سامنے آئے ہیں۔انسانوں کی اسمگلنگ کے پیچیدہ نوعیت اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ اس سے نمٹنے کے لئے گھریلو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک کثیر جہتی حکمت عملی تیار کی جائے۔انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے لئے بین الاقوامی تعاون اور اشتراک لازمی ہے۔
سرحد وں کو کنٹرول کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان تعاون کا استحکام اور ہندوستان اور میانمار کے درمیان مواصلات کے براہ راست چینلوں کا قیام انسانوں کی اسمگلنگ کو روکنے میں ایک مؤثر وسیلہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ساتھ ہی سرحد پار اور علاقائی تعاون کو بھی فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
********
م ن۔ح ا۔ن ع
5409U: