Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مرکزی بجٹ پر وزیراعظم کے تبصرے کا متن

مرکزی بجٹ پر وزیراعظم کے تبصرے کا متن


آج ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے! یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کا بجٹ ہے ، یہ ہر ہندوستانی کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر  کرنے کا بجٹ ہے ۔ ہم نے نوجوانوں کے لیے بہت سے شعبے کھول دیے ہیں ۔ عام شہری ، وکست بھارت  کے مشن کو آگے بڑھانے والا ہے ۔ یہ بجٹ ملک کی طاقت کو کئی گنا بڑھانے والا ہے ۔ اس بجٹ سے بچت میں اضافہ ہوگا ، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، کھپت میں اضافہ ہوگا اور ترقی میں بھی تیزی آئے گی ۔ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ان کی پوری ٹیم کو عوام کے بجٹ، لوگوں کے بجٹ، کے لیے بہت بہت  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دوستو،

عام طور پر بجٹ کی توجہ اس بات پر مرکوز ہوتی ہے کہ حکومت کا خزانہ کیسے بھرا جائے گا ، لیکن یہ بجٹ اس کے بالکل برعکس ہے ۔ لیکن یہ بجٹ ملک کے شہریوں کی جیب کیسے بھرے گی، ملک کے شہریوں کی بچت میں کیسے اضافہ ہوگا اور ملک کے شہری کیسے ترقی میں شراکت دار بنیں گے ، یہ بجٹ اس کی ایک بہت مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔

دوستو ،

اس بجٹ میں اصلاحات کی سمت میں اہم اقدامات کیے گئے ہیں ۔جوہری توانائی میں نجی شعبے کو فروغ دینے کا فیصلہ بہت تاریخی ہے ۔ اس سے آنے والے وقت میں ملک کی ترقی میں شہری جوہری توانائی کا بڑا تعاون ہوگا ۔بجٹ میں روزگار کے تمام شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔ لیکن میں دو چیزوں کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہوں گا ، میں ان اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنا چاہوں گا ، جو آنے والے وقت میں بڑی تبدیلی لانے والی ہیں ۔ پہلی- انفرااسٹرکچر کا درجہ دینے سے ہندوستان میں بڑے جہازوں کی تعمیر کو فروغ ملے گا ، آتم نربھر بھارت مہم کو رفتار ملے گی اور ہم سب جانتے ہیں کہ جہاز سازی سب سے زیادہ روزگار پیدا کرنے والا شعبہ ہے ۔ اسی طرح ملک میں سیاحت کے بہت امکانات ہیں ۔ 50 اہم سیاحتی مقامات ، وہاں پر جو ہوٹل بنیں گے، اس ہوٹل کو پہلی انفرااسٹرکچر کے دائرے میں لا کر سیاحت پر بہت زور دیا ہے ۔ اس سے مہمان نوازی کا شعبہ ، جو روزگار کا ایک بہت بڑا شعبہ ہے ، اور سیاحت ، جو روزگار کا سب سے بڑا شعبہ ہے ، ایک طرح سے ہمہ جہت روزگار کے مواقع پیدا کرکے اس شعبے کو توانائی بخشنے کا کام کرے گا ۔ آج ملک ، ترقی بھی  اور وراثت بھی اسی منتر کے ساتھ چل رہا ہے ۔ اس بجٹ میں بھی اس کے لیے بہت اہم اور ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں ۔ ایک کروڑ مخطوطات کے تحفظ کے لیے گیان بھارتم مشن برائے مخطوطات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، ہندوستانی علمی روایت سے متاثر ایک قومی ڈیجیٹل ذخیرہ قائم کیا جائے گا ۔ یعنی ٹیکنالوجی کا بھر پور  استعمال ہوگا اور ہمارا جو  روایتی علم  ہے، اس میں سے  امرت نچوڑنے کا کام بھی کیا جائے گا ۔

دوستو ،

بجٹ میں کسانوں کے لیے جو اعلانات کئے گئے ہیں وہ زرعی شعبے اور پوری دیہی معیشت میں ایک نئے انقلاب کی بنیاد بنیں گے ۔ پی ایم دھن -دھانیہ کرشی یوجنا کے تحت 100 اضلاع میں آبپاشی اور انفرااسٹرکچر تیار کیا جائے گا ، 5 لاکھ تک کسان کریڈٹ کارڈ کی حد ان کی مزید مدد کرے گی ۔

دوستو ،

اب اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے ۔ تمام آمدنی والے گروپوں کے لوگوں کے لیے ٹیکس بھی کم کر دیا گیا ہے ۔ اس کا بہت بڑا فائدہ ہمارے متوسط طبقے کو، ملازمت  پیشہ،جن کی آمدنی محدود ہے، ایسے متوسط طبقے کے افراد کو بہت فائدہ ہونے والا ہے۔ اسی طرح ، جو لوگ نئے پیشوں میں داخل ہوئے ہیں ، جنہیں نئی ملازمتیں ملی ہیں ، ان کے لیے انکم ٹیکس کی یہ چھوٹ ایک بہت بڑا موقع بنے گی ۔

دوستو ،

اس بجٹ میں مینوفیکچرنگ پر 360 ڈگری توجہ دی گئی  ہے ، تاکہ کاروباریوں ، ایم ایس ایم ایز ، چھوٹے کاروباریوں کو تقویت  ملے اور نئی ملازمتیں پیدا ہوں۔ نیشنل مینوفیکچرنگ مشن کی طرف سے کلین ٹیک ، چمڑے ، جوتے-چپل ، کھلونا صنعت جیسے کئی شعبوں کو خصوصی تعاون دیا گیا ہے۔ ہدف  واضح ہے کہ ہندوستانی مصنوعات عالمی بازار میں چمک سکتی ہیں ۔

دوستو،

ریاستوں میں سرمایہ کاری کا ایک متحرک مسابقتی ماحول پیدا کرنے کے لیے بجٹ میں خصوصی زور دیا گیا ہے ۔ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے لیے کریڈٹ گارنٹی کو دوگنا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ ملک کے ایس سی ، ایس ٹی اور خواتین صنعت کاروں ، جو نئی صنعت کار  بننا چاہتی ہیں ، ان کے لیے  بھی 2 کروڑ روپے تک کی قرض کی اسکیم متعارف کرائی  گئی ہے اور وہ بھی بغیر گارنٹی کے ۔ اس بجٹ میں نئے دور کی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے گیگ ورکرز کے لیے بہت بڑا اعلان کیا گیا ہے ۔ پہلی بار گیگ ورکرز کو ای-شرم پورٹل پر رجسٹر کیا جائے گا ۔ اس کے بعد ان ساتھیو کو صحت کی خدمات اور دیگر سماجی تحفظ کی اسکیموں کا فائدہ ملے گا ۔ مزدوروں  کا یہ وقار اس کے تئیں ، شرمیو جیتے کے تئیں حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔ ضوابط سے متعلق  اصلاحات سے لے کر مالیاتی اصلاحات تک جن وشواس 2.0 جیسی پہل کم سے کم اور اعتماد پر مبنی حکمرانی کے لیے ہماری وابستگی کو مزید مضبوط کریں گے۔

دوستو ،

یہ بجٹ نہ صرف ملک کی موجودہ ضروریات کو مدنظر رکھتا ہے بلکہ ہمیں مستقبل کی تیاری میں بھی مدد کرتا ہے ۔اسٹارٹ اپ کے لیے  ڈیپ ٹیک فنڈ ، جیو اسپیشیل مشن اور نیوکلیئر انرجی مشن ایسے ہی اہم اقدامات ہیں ۔ میں ایک بار پھر اس تاریخی عوامی بجٹ کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور ایک بار پھر وزیر خزانہ کو بھی  مبارکبادپیش کرتا  ہوں ۔ بہت بہت شکریہ!

۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ش۔ ع ر

 (U: 5929)