Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مدن لال کھورانا کے انتقال پر وزیر اعظم کا اظہار تعزیت


 

نئی دہلی،28/ اکتوبر    دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ جناب مدن لال کھورانا کے انتقال پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ‘‘جناب مدن لال کھورانا جی کے انتقال پر غم زدہ ہوں۔ انھوں نے دہلی کی ترقی، خصوصی طور پر بنیادی ھانچے کو بہتر بنائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے انتھک کام کئے۔ انھوں نے دہلی حکومت اور مرکز دونوں میں ایک محنتی اور عوام دوست منتظم کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔

جناب مدن لال کھورانا جی نے جس طرح سے دہلی میں بی جے پی کو مضبوط کیا اس کے لیے انھیں ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ تقسیم کے بعد دہلی میں شرنارتھیوں کی خدمت کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ کوششیں کیں۔ میں ان کے خاندان اور حامیوں کے غم میں شریک ہوں’’۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ ا گ    ۔ را  ۔ 28 – 10 – 2018)

 U. No. 5523