Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

متعدد برسوں بعد دوبارہ پاروتی کنڈ اور جاگیشور مندروں کے دورے کا تجربہ ازحد خاص رہا: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے کماؤں خطے میں واقع پاروتی کنڈ اور جاگیشور مندروں  کی ایسے مقامات کے طور پر سفارش کی ہے جہاں کا دورہ لازمی طور پر کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’اگر کوئی مجھ سے پوچھے – کہ اتراکھنڈ میں کوئی ایسی جگہ ہے جہاں کا دورہ ضرور کیا جانا چاہئے تو وہ کون سی جگہ ہوگی، میں کہوں گا   کہ آپ کو اس ریاست کے کماؤں خطے میں واقع پاروتی کنڈ اور جاگیشور مندروں کا دورہ لازمی طور پر کرنا چاہئے۔ یہاں کی فطری خوبصورتی  اور الوہیت آپ کو مسحور کر دے گی۔

یقیناً، اتراکھنڈ میں ایسے متعدد مقامات ہیں جو گھومنے کے لائق ہیں اور میں کئی مرتبہ اس ریاست کا دورہ بھی کر چکا ہوں۔ ان مقامات میں کیدارناتھ اور بدری ناتھ جیسے مقدس مقامات بھی شامل ہیں، جو کہ ازحد یادگار تجربات رہے ہیں۔ تاہم، کئی برسوں بعد پاروتی کنڈ اور جاگیشور مندروں میں دوبارہ واپس آنے کا تجربہ ازحد خاص رہا۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10806