Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

مایوٹ، فرانس میں طوفان  چیڈو سے ہونے والی تباہی پر گہرا دکھ ہوا: وزیراعظم


مایوٹ، فرانس میں طوفان چیڈو سے ہونے والی تباہی پر  رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  کہا کہ ہندوستان فرانس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت میں فرانس اس سانحے سے ہمت اور عزم کے ساتھ نمٹے گا ۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ :

“میوٹ میں طوفان  چیڈو کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میری نیک خواہشات  اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ صدر  ایمنول میکرون کی قیادت میں فرانس ہمت  اور عزم کے ساتھ اس سانحے پر قابو پالے گا۔ ہندوستان فرانس کے ساتھ مضبوطی  کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

******

ش ح  ۔  ا ع خ۔ ا ک م

U:4172