Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ماریشس کے صدر جناب دھرمبیرگوکل کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ٹوسٹ

ماریشس کے صدر جناب دھرمبیرگوکل کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ٹوسٹ


عزت مآب صدر دھرمبیر گوکل جی،

خاتون اول محترمہ برندا گوکل جی،

نائب صدر رابرٹ ہنگلی جی،

وزیر اعظم رام غلام جی،

معزز مہمانان،

ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی ایک بار پھر شرکت کرنا میرے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے۔

میں اس مہمان نوازی اور اعزاز کے لیے صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ صرف کھانے کا موقع نہیں ہے، بلکہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان متحرک اور قریبی تعلقات کی علامت ہے۔

ماریشس کی تھالی میں نہ صرف ذائقہ ہے بلکہ یہ ماریشس کے بھرپور سماجی تنوع کی بھی عکاس ہے۔

اس میں ہندوستان اور ماریشس کی مشترکہ وراثت بھی پنہاں ہے۔

ماریشس کی میزبانی میں ہماری دوستی کی مٹھاس گھلی ہوئی ہے۔

اس موقع پر، میں عزت مآب صدر دھرمبیر گوکل جی اور محترمہ برندا گوکل جی کی بہترین صحت اور تندرستی کی خواہش کرتا ہوں۔ ماریشس کے لوگوں کی مسلسل ترقی، خوشی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اور، ہمارےتعلقات کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

جے ہند!

ویو ماریس!

********

UR-8173

(ش ح۔م ش۔ش ہ ب)