Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ماریشس میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کا متن


جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم عالی جناب پراوند کمار جگن ناتھ جی ، ماریشس کے سینئر وزرا اور شخصیتوں، سرکردہ اور معزز مہمانوں نمسکار، بونجور۔

آپ سبھی کو میری طرف سے پرجوش مبارکباد۔ سب سےپہلے میں کووڈ-19 عالمی وبا سے مؤثر طور سے نمٹنے کے لئے ماریشس کی حکومت اور عوام کو مبارکبا دیتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان دواؤں کی بروقت سپلائی اور اپنے تجربات فراہم کرکے عالمی وبا سے نمٹنے کی کوشش میں تعاون دینے کا اہل ثابت ہوا ہے۔

دوستو، آج ہم ہندوستان اور ماریشس کے درمیان خصوصی دوستی کا ایک اور تاریخی جشن منا رہے ہیں۔ راجدھانی پورٹ لوئس میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت ہماری مشترکہ قدروں اور ہمارے تعاون کی ایک علامت ہے۔ ہندوستان اور ماریشس دونوں اپنی آزاد عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، کیونکہ یہ ہمارے جمہوریہ نظام کے اہم ستون ہیں۔ اپنے جدید ڈیزائن اور تعمیر کے ساتھ یہ پرکشش عمارت اس احترام کی ایک نشانی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ پروجیکٹ وقت پر مکمل کرلیاگیا اور اسے ابتدائی تخمینہ لاگت کے اندر پورا کیاگیا ہے۔

وزیر اعظم جگن ناتھ جی ، کچھ مہینے پہلے ہی ہم نے تاریخی میٹرو پروجیکٹ اور ایک نئے جدید اسپتال کا مشترکہ طور پر افتتاح کیاتھا۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ یہ دونوں پروجیکٹ ماریشس کے عوام کے لئے سود مند ثابت ہورہے ہیں۔

دوستو، یہ ماریشس میں ہی میں نے پہلی بار ہندوستان کے ساگر (ایس اے جی اے آر) نظریے، اس خطے میں سب کی حفاظت اور ترقی کے بارے میں بات کی تھی۔ ایسا اس لئے ہے، کیونکہ ماریشس اس مہا ساگر میں ہندوستان کے نظریے کے مرکز میں ہے اور آج میں اس میں یہ جوڑنا چاہتا ہوں کہ ماریشس ہندوستان کی ترقی، ساجھیداری کے نظریے کے مرکز میں بھی ہے۔

دوستو، مہاتما گاندھی نے ٹھیک کہا تھا اور میں یہاں اسے دہراتا ہوں۔ میں پوری دنیا کے سلسلے میں سوچنا چاہتا ہوں۔ میری حب الوطنی عام طور پر انسانیت کی اچھائی میں شامل ہے۔ اس لئے میری ہندوستان کے تئیں خدمت انسانیت کی خدمت میں شامل ہے۔ یہ ہندوستان کی رہنما فلاسفی ہے ۔ ہندوستان ترقی کرنا چاہتا ہے اور ہندوستان دوسروں کو ان کی ترقیاتی ضرورتوں میں مدد کرنا چاہتا ہے۔

دوستو، ہندوستان کا ترقی کے تئیں یہ رویہ ہے کہ انسان کی ترقی پرتوجہ مرکوز کی جائے۔ ہم انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ تاریخ نے ہمیں سکھایا ہے کہ ترقی ساجھیداری کے نام پر ملکوں کو انحصار والی شراکت داری میں ڈھکیل دیاگیا ہے، لیکن یہ نوآبادیاتی اور سامراجی حکومت کو فروغ دیتا ہے۔ یہ عالمی پاور بلاک میں اضافہ کرتا ہے اور اس سے انسانیت کو نقصان پہنچتا ہے۔

دوستو، ہندوستان ایسی ترقیاتی شراکت داری کررہا ہے، جو اسے احترام، گوناگونیت، مستقبل کے تئیں پرواہ اور پائیدار ترقی پر قائم ہو۔

دوستو، ہندوستان کے لئے ترقیاتی تعاون میں سب سے بنیادی اصول اپنے ساجھیداروں کا احترام ہے۔ یہ ترقی کے سبق کی حصہ داری ہمارا واحد مقصد ہے۔ اسی لئے ہمارا ترقیاتی تعاون بغیر کسی شرط کے ہوتا ہے۔ اس میں سیاسی یا تجارتی پہلوؤں کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔

دوستو، ہندوستان کی ترقیاتی شراکت داری ، تنوع پر مبنی ہیں۔ کامر س سے لے کر ثقافت تک ، توانائی سے انجینئرنگ، صحت سے لے کر مکانات، انفارمیشن ٹکنالوجی سے لے کر بنیادی ڈھانچے، کھیل سے لے کر سائنس تک جیسے شعبوں میں دنیا بھر کے ملکوں کے ساتھ ہم کام کررہے ہیں۔ اگر ہندوستان کو افغانستان نے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر میں مدد کرنے کے لئے اعزاز دیا جاتا ہے تو نائیجر میں مہاتما گاندھی کنوونشن سینٹر بنانے کے ساتھ جڑنے پر بھی اسے فخر ہے۔ ہمیں ایک ہنگامی اور ٹراما اسپتال کی تعمیر کے ذریعہ سے نیپال میں وہاں کی صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں مدد کرنے میں خوشی ملی ہے اور ہم سری لنکا کے سبھی 9 صوبوں میں ہنگامی ایمبولینس خدمات کو قائم کرنے کی اس کی کوششوں میں مدد کرنے کے لئے بھی پوری طرح سے اسی طرح امتیازی حق رکھتے ہیں۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہم پائپ لائن پروجیکٹ کے سلسلے میں نیپا ل کے ساتھ کام کررہے ہیں، اس سے پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور اسی طرح ہم مالدیپ کے 34 جزائر میں پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی دستیابی کو یقینی بنانےکے سمت تعاون دے رہے ہیں، جس پر ہم کو خوشی ہے۔ ہم نے اسٹیڈیم اور دیگر سہولیات تعمیر میں مدد دے کر افغانستان اور گویانا جیسے ملکوں میں کرکٹ کو مقبول بنانےکی کوشش کی ہے۔

ہمیں یہ دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ افغانستان کی نوجوان کرکٹ ٹیم کو ہندوستان میں تربیت دی گئی اور آج وہ ایک مضبوط ٹیم کے طور پر ابھری ہے۔ ہم مالدیپ کرکٹ کے کھلاڑیوں کے ٹائلینٹ کو فروغ دینے کے لئے اسی طرح تعاون فراہم کررہے ہیں۔ ہم اسے زبردست فخر کا معاملہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستان سری لنکا میں مکانوں کے بڑے پروجیکٹ میں پیش پیش ہے۔ ہماری ترقیاتی شراکت داری،ہمارے ساجھیدار ملکوں کی ترقیاتی ترجیحات کی عکاسی کرتی ہے۔

دوستو، ہندوستان کو آپ کے آج کو سنبھالنے میں مدد کرنے میں نہ صرف فخر محسوس ہوتا ہے بلکہ ہم آپ کے نوجوانوں کے لئے بہتر مستقبل بنانے میں مدد کرنا اپنا خاص اعزاز سمجھتے ہیں۔ اسی لئے تربیت اور ہنرمندی ہمارے ترقیاتی تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔ وہ ہمارے ساجھیدار ملکوں میں نوجوانوں کو خود کفیل بنائیں گے اورزیادہ اعتماد پیدا کریں گے، تاکہ نئی بلندیوں کے لئے مستقبل کی رہنمائی کی جاسکے۔

دوستو، مستقبل پائیدار ترقی کے بارے میں ہے۔ انسانی ضرورتیں اور تمنائیں ہمارے قدرتی ماحول کے مطابق نہیں ہوسکتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم انسان کو بااختیار اور ماحولیات کے تئیں نگہداشت دونوں پر یقین رکھتے ہیں۔ اس فلاسفی کی بنیاد پر ہندوستان نے بین الاقوامی شمسی توانائی جیسے نئے اداروں کی پرورش کے لئے کوششیں کی ہیں۔ سورج کی کرنوں کو انسانی ترقی کے سفر کو روشن کرنے دیجئے۔ ہم بھی آفات کے لچکدار بنیادی ڈھانچے کے لئے ایک مضبوط اتحاد پر کام کررہے ہیں۔ جزیرہ نما ملکوں کے لئے دونوں اقدامات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ عالمی برادری نے جس طرح سے ہماری کوششوں کی حمایت کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔

دوستو، جن قدروں کے بارے میں میں نے ابھی بات کی وہ سب ماریشس کے ساتھ ہماری مخصوص ساجھیداری میں پوشیدہ ہیں۔ ماریشس کے ساتھ ہم نے نہ صرف ایک مہاساگر سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ ہمارے درمیان رشتہ داری، ثقافت اور زبان کی ایک مشترکہ وراثت بھی ہے۔ ہماری دوستی مہمان سے طاقت لیتی ہے اور مستقبل کی طرف دیکھتی ہے۔ بھارت ماریشس کے لوگوں کی حصولیابیوں پر فخر محسوس کرتا ہے۔ اس مقدس اپرواسی گھاٹ سے لے کر اس عمارت کی تعمیر تک ماریشس نے اپنی کڑی محنت اور لگن اور اختراع کے ذریعہ سے اپنی کامیابی کی تاریخ رقم کی ہے۔ ماریشس کا جذبہ تحریک دینے والا ہے۔ ہماری شراکت داری آنے والے سالوں میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

ویو لمیتے اینتر لاند ے ماریشس

بھارت اور ماریشس کے درمیان دوستی ہمیشہ قائم رہے

آپ کا بہت بہت شکریہ