Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

لمبنی، نیپال میں بدھ جینتی تقریبات

لمبنی، نیپال میں بدھ جینتی تقریبات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لمبنی ، نیپال میں انٹر نیشنل کنونشن سنٹر اور میڈیٹیشن ہال میں 2566 ویں بدھ جینتی تقریبات میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب شیر بہادر دیوبا اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر آرزورانا دیوبا بھی تھیں۔

نیپال کے ثقافت ، سیاحت اور شہری ہوابازی کے وزیر جناب پریم بہادر آلے، جو لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ہیں، لمبنی کے وزیر اعلیٰ جناب کُل پرساد کے سی،وائس چیئرمین آف ایل ڈی ٹی، عزت مآب میتیا شاکیہ پتا اور حکومت نیپال کے متعدد وزراء اور دیگر اکابرین اس موقع پر موجود تھے۔

دونوں وزراء اعظم نے ڈھائی ہزار کے قریب حاضرین کو خطاب کیا۔ وہاں موجود لوگوں میں بھکشو، بدھسٹ اسکالر اور بین الاقوامی شرکاء شامل تھے۔

****

U.No:5425

ش ح۔رف۔س ا