Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

قوم کے نام وزیراعظم خطاب


 

نئی دہلی،27؍ مارچ،وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے آج قوم سے خطاب کیا۔ کئی ٹوئیٹوں میں وزیراعظم نے کہا ’’ہرقوم  کے سفر میں کچھ ایسے لمحات آتے ہیں، جو اس کے لئے انتہائی فخر کا باعث ہوتے ہیں اور ان کا تاریخی اثر آنے والی نسلوں پر مرتب ہوتا ہے۔ آج اسی طرح کا ایک لمحہ ہے۔ ہندوستان نے  کامیابی کے ساتھ سٹیلائٹ شکن (اے ایس اے ٹی)   میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس مشن شکتی کی کامیابی کے لئے ہر ایک کو مبارک باد ۔

مشن شکتی  انتہائی پیچدہ مشن  تھا، جو  انتہائی ریز رفتاری  اور  قابل قدر  درستگی کے ساتھ انجام پایا۔ اس سے ہندوستان کے سرکردہ سائنس دانوں کی  قابل قدر  چابکدستی اور  ہمارے خلائی پروگرام کی  کامیابی  کا اظہار ہوتا ہے۔

مشن شکتی دو وجوہات سے خصوصیت کا حامل ہے۔

1-ہندوستان وہ چوتھا ملک ہے جس نے  اس طرح کی خصوصی  اور جدید  صلاحیت حاصل کی ہے۔

2- یہ پوری کوشش  ملکی  معلومات کے ذریعے  انجام دی ہے۔

ہندوستان ایک خلائی طاقت کے طور پر کھڑا ہوا ہے۔ اس سے ہندوستان زیادہ مضبوط ہوگا ، زیادہ  محفوظ ہوگا  اور  اس سے امن اور  ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-ج- ق ر)

(27-03-2019)

U-1697