وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج مملکت قطر کے امیرعزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کرکےمبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان کے عوام کے تئیں ان کی پرتپاک خواہشات اور مثبت جذبات کے لیے عزت مآب کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور قطر کے درمیان دوستانہ اور کثیر جہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے فروری 2024 کے قطر کے اپنے نتیجہ خیز دورے کاذکر کیا اور قطر کے امیر کو جلد از جلد ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے امیرقطر کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور آنے والے عید الاضحی کے تہوار کی مبارکباد بھی پیش کی ۔
******
ش ح ۔ع م۔ف ر
U. No.7289
Pleased to speak with my friend, the Amir of Qatar H.H. Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani. I thank him for his warm wishes and positive sentiments towards India. We reaffirmed our commitment to advance India-Qatar ties to unprecedented heights. @TamimBinHamad
— Narendra Modi (@narendramodi) June 11, 2024