وزیر اعظم نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ میں ‘فیوچر سمٹ ’سے خطاب کیا۔
سربراہی اجلاس کا موضوع ‘بہتر کل کے لیے کثیر الجہتی حل’ ہے۔ سربراہی اجلاس میں بڑی تعداد میں عالمی رہنماؤں نے شر کت کی۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے آنے والی نسلوں کے لئے ایک پائیدار دنیا کا خاکے کے تعلق سے بھارت کا نظریہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سمٹ میں انسانیت کے چھٹے حصے کی جانب سے خطاب کر رہےہیں جو عالمی امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔ ایک روشن عالمی مستقبل کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں میں انسانیت پر مرکوز نقطہ نظر کو اولین ترجیح قراردیتے ہوئے، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی کے اقدامات کو بڑھانے میں ہندوستان کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں، نوٹ کیا کہ ملک نے 250 ملین لوگوں کو گزشتہ دہائی میں غربت سے نکالا ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو ان کے ساتھ اپنے ترقیاتی تجربے کا اشتراک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے ٹکنالوجی کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے متوازن ضابطوں پر زور دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ہندوستان عوامی بھلائی کے لیے اپنے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کا اشتراک کرنے کے لیے آمادہ ہے۔ انہوں نے ایک رہنما اصول کے طور پر “ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل” کےبھارت کی عزم کو بھی اجاگر کیا۔
وزیر اعظم نے نوٹ کیا کہ اصلاحات مطابقت کی کلید ہیں اور انہوں نے عالمی گورننس کے اداروں بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقدامات عالمی عزائم کے مطابق ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم کے مکمل ریمارکس یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔ https://bit.ly/4diBR08
سربراہی اجلاس نتیجہ خیز دستاویز کو منظور کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ، جومستقبل کے لیے ایک معاہدہ، دو ضمیموں کے ساتھ، گلوبل ڈیجیٹل کمپیکٹ اور مستقبل کی نسلوں پر ایک اعلامیہ پر مشتمل ہے۔
****
ش ح ۔ ع و ۔ س ع س
U. No: 359
Speaking at Summit of the Future at the @UN. https://t.co/lxhOQEWEC8
— Narendra Modi (@narendramodi) September 23, 2024
भारत में 250 मिलियन लोगों को ग़रीबी से बाहर निकाल कर हमने यह दिखाया है कि, Sustainable development can be successful: PM @narendramodi pic.twitter.com/cH6ALoFVHn
— PMO India (@PMOIndia) September 23, 2024
Success of Humanity lies in our collective strength, not in the battlefield: PM @narendramodi pic.twitter.com/XnE6a64CAx
— PMO India (@PMOIndia) September 23, 2024
Reform is the key to relevance: PM @narendramodi pic.twitter.com/J6TPoEo0IR
— PMO India (@PMOIndia) September 23, 2024
Global Action must match Global Ambition: PM @narendramodi pic.twitter.com/wyPhAtqFrg
— PMO India (@PMOIndia) September 23, 2024
हमें ऐसी ग्लोबल डिजिटल गवर्नेंस चाहिए, जिससे राष्ट्रीय संप्रभुता और अखंडता अक्षुण्ण रहे: PM @narendramodi pic.twitter.com/H8sA8HPg0b
— PMO India (@PMOIndia) September 23, 2024
Digital Public Infrastructure should be a bridge, not a barrier: PM @narendramodi pic.twitter.com/U6BB7dj8ms
— PMO India (@PMOIndia) September 23, 2024
भारत के लिए “One Earth, One Family, One Future” एक कमिटमेंट है: PM @narendramodi pic.twitter.com/TOHIb8ne7b
— PMO India (@PMOIndia) September 23, 2024