Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

فرانس کے صدر کے سفارتی مشیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی

فرانس کے صدر کے سفارتی مشیر نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی


فرانس کے صدر کے سفارتی مشیر جناب ایمانوئل بون نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

جناب بون نے وزیر اعظم کو ان کے آئندہ دورۂ فرانس کے تناظر میں دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے 14 جولائی کو یوم باسٹیل کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دینے پر صدر میکرون کا شکریہ ادا کیا۔

ہیروشیما میں صدر میکرون کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پیرس میں اپنی بات چیت جاری رکھنے کے منتظر ہیں جس سے ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید تقویت ملے گی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6818