فرانس کی یورپ اور امور خارجہ کی وزیر، محترمہ کیتھرین کولونا، جو 13 سے 15 ستمبر 2022 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔ دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ وزیر نے صدر میکرون کا دوستی اور تعاون کا پیغام وزیر اعظم تک پہنچایا۔ وزیر اعظم مودی نے پیرس میں صدر میکرون اور جرمنی کے شلوس ایلماؤ کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کو یاد کیا اور جلد از جلد ہندوستان میں صدر کا استقبال کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 10245
Happy to have met French Minister for Europe and Foreign Affairs @MinColonna today. We discussed cooperation on bilateral, regional and global issues. Conveyed warm regards for my friend @EmmanuelMacron. pic.twitter.com/W1yJESAE0u
— Narendra Modi (@narendramodi) September 14, 2022