فرانس کے صدر ایچ ای ایمینوئل میکرون کے سفارتی مشیر جناب ایمانوئل بون نے 5 جنوری 2023 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان دفاع، سیکورٹی اور ہند-بحرالکاہل سمیت اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی- 20صدارت کے لیے فرانس کی حمایت کا خیر مقدم کیا۔
جناب بون نے صدر ایمانوئل میکرون کا دوستی کا پیغام وزیر اعظم تک پہنچایا اور انہیں این ایس اے، جناب اجیت ڈوول کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے بارے میں آگاہ کیا، جو دن کے اوائل میں منعقد ہوا۔
توانائی اور ثقافت سمیت باہمی دلچسپی اور تعاون کے دیگر شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر اعظم نے بالی میں صدر میکرون کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو بڑے شوق سے یاد کیا اور صدر میکرون کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔ جناب بون نے کہا کہ صدر میکرون اپنے ہندوستان کے جلد دورے کے منتظر ہیں۔
********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-157
Had a fruitful meeting with Mr. Emmanuel Bonne, Diplomatic Advisor to President Macron covering a wide range of issues from Defence & security to culture. Glad that our Strategic Partnership is further deepening. Conveyed invitation to my friend @EmmanuelMacron to visit India. pic.twitter.com/nJu5uKAueS
— Narendra Modi (@narendramodi) January 5, 2023