نئی دہلی، 06 ستمبر ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں سرکار کے غریب نواز اقدامات میں ایک مزید اضافے کو منظوری دے دی گئی ۔5ستمبر2018 کو ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں قومی مشن برائے مالی شمولیت – پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی ) کو درج ذیل تبدیلیوں کے ساتھ جاری رہنے کی منظوری دے دی ہے ۔
اثرات :
اس مشن کے جاری رہنے سے ملک کے ہربالغ / ہرکنبے کو کم از کم ایک بیسک بینک اکاؤنٹ کھولنا ہوگا، جس کے تحت دیگر مالی خدمات ، سماجی سلامتی اسکیموں اور دس ہزار روپے تک کے اوور ڈرافٹ کی سہولت دی جائے گی۔اس طرح انہیں مالی خدمات کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جاسکے گا اور مختلف سرکاری اسکیموں کے مالی فوائد کی منتقلی زیادہ موثر طریقے سے ہوسکے گی۔
پی ایم جے ڈی وائی کے تحت کامیابیاں :
پی ایم جے ڈی وائی کی عمل آوری کے لئے ایک پائپ لائن تیار کی گئی ہے ۔جس کےذریعہ جن دھن کھاتوں اور موبائل بینکنگ کو آدھار (جے اے ایم) سے جوڑدیا گیا ہے ۔اس پائپ لائن سے نہ صرف بچت میں اضافہ ، قرض کے حصول اور سماجی سلامتی کو یقینی بنایا جارہا ہے بلکہ غریب افراد کو مختلف سرکاری اسکیموں کے نقدی کے فوائد راست طور سے منتقل کرنے میں آسانی پیدا ہوگئی ہے۔
سرکار کے زبردست مالی شمولیت کے پروگرام پی ایم جے ڈی وائی کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ہر کنبے سے ہر بالغ تک کو بینکوں میں کھاتے کھولنے کی سہولت حاصل ہوگی ۔ جن دھن – آدھار – موبائل (جے اے ایم ) کی پائپ لائن ان سرگرمیوں کے لئے ضروری ریڑھ کی ہڈی جیسی سہولت فراہم کرائی جائے گی ۔اس طرح ایک ڈجیٹائزڈ ،مالی شمولیت اور بیمے کی سہولت سے لیس سماج کی تشکیل کی جاسکے گی۔
پس منظر :
بینکنگ خدمات میں اضافے ، مالی شمولیت کے فروغ اور ملک کے ہر کنبے کو کم از کم ایک بینک کھاتہ کھولنے کی سہولت کی دستیابی کے لئے پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی ) کے عنوان سے ایک قومی مشن برائے مالی شمولیت کی تشکیل کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے 15 اگست 2014 کو یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں کیا تھا ۔بعد میں 28 اگست 2014 کو وزیر اعظم نے قومی سطح پر اس کا رسمی آغاز کیا تھا ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-4598